پیر، 5 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کانگریس 25 اکتوبر سے 25 نومبر تک ملک بھر میں ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ مہم چلائے گی
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

کانگریس 25 اکتوبر سے 25 نومبر تک ملک بھر میں ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ مہم چلائے گی

Awaz E Bihar
•5 اکتوبر، 2026 کو 04:20 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

کانگریس نے ووٹ چوری کے خلاف 25 اکتوبر سے 25 نومبر تک ملک گیر 'ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ مہم چلانے، ووٹر فہرست سے حذف کیے گئے ناموں کی معلومات جمع کرکے انہیں بحال کرانے کے لیے گھر گھر رابطہ کرنے اور یکم نومبر کو دہلی میں ایک بڑی ریلی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال اور شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں پارٹی کے جنرل سکریٹریوں، انچارجز اور ریاستی کانگریس صدور کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی سمیت مختلف رہنماؤں نے اپنے خیالات پیش کیے۔ میٹنگ تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔
رہنماؤں نے بتایا کہ 8 اکتوبر تک ضلعی سطح پر مظاہرے کرکے 'سیف ڈیموکریسی مارچ کے ذریعے 'ووٹ چوری کے معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ 8 اکتوبر کو ضلعی سطح پر مظاہرہ ہوگا، جس کے بعد 10 سے 20 اکتوبر تک اسی نوعیت کے مظاہرے بلاک سطح پر منعقد کیے جائیں گے۔ اس دوران کانگریس کارکن اور بڑے رہنما بلاک سطح پر مارچ کریں گے اور سائیکل یاترائیں بھی نکالی جائیں گی۔ نوراتری کے دوران پارٹی کارکن تقریبات میں پمفلٹ تقسیم کرکے لوگوں کو اس معاملے سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ 25 اکتوبر سے 25 نومبر تک ملک بھر میں 'ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ مہم چلائی جائے گی۔ اس دوران کانگریس کارکن ووٹر فہرست سے نام حذف کیے گئے افراد کے گھروں پر جا کر ان کے ناموں کی معلومات جمع کریں گے اور انہیں دوبارہ ووٹر فہرست میں شامل کرانے کی کوشش کریں گے۔ یکم نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک بڑی ریلی منعقد کی جائے گی، جس میں انڈیا اتحاد کی حلیف جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔ یومِ آئین کے موقع پر 25 اور 26 نومبر کو 'دہلی چلو یاترا اور 'ملک بچاؤ، ووٹ بچاؤ ریلی کے ذریعے لوگوں سے دہلی پہنچنے کی اپیل کی جائے گی۔ اس دوران حذف کیے گئے ووٹروں کے نام بحال کرانے کے مطالبے کو نمایاں طور پر اٹھایا جائے گا۔
مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے میٹنگ میں پارٹی رہنماؤں کو 'ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ مہم کے سلسلے میں جارحانہ اور مسلسل ملک گیر مہم چلانے کی واضح ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا اور انتخابی نظام میں اصلاحات نہیں کی جاتیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کا حقِ رائے دہی غیر قانونی طریقے سے چھیننا ملک دشمن فعل ہے اور گیانیش کمار نے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایسا کیا ہے۔ انہوں نے اسے غداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں شامل تمام افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 'چیٹنگ کمیشن آف انڈیا بن گیا ہے اور کانگریس گیانیش کمار کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر برقرار نہیں رہنے دے گی۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ کانگریس تقریباً ساڑھے 13 کروڑ ایسے ووٹروں کی معلومات جمع کر رہی ہے جن کے نام ووٹر فہرست سے حذف کیے گئے ہیں۔ ملک میں تقریباً 10 لاکھ پولنگ بوتھ ہیں اور اس دوران ہر بوتھ سے حذف کیے گئے ناموں کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 13 کروڑ محض ایک عدد نہیں بلکہ ان افراد کی شناخت کرکے ان کا حقِ رائے دہی بحال کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ اس تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے یکم نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک بڑی ریلی منعقد کی جائے گی، جس میں انڈیا اتحاد کی حلیف جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔ دہلی چلو یاترا اور 'ملک بچاؤ، ووٹ بچاؤ ریلی منعقد کرنے کے بعد یومِ آئین کے موقع پر ملک بھر کے لوگوں سے دہلی آنے کی اپیل کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ منگل کو 'ووٹ چوری اور چیف الیکشن کمشنر سے متعلق حالیہ انکشافات کے معاملے پر پُرامن مارچ نکالیں گے۔ یہ مارچ صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دروازے سے شروع ہوکر نرواچن سدن تک جائے گا۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from قومی

ایودھیا مندر میں چوری کی تحقیقات پر جے رام رمیش کے سوالات، نگرانی کرنے والوں کو ملزم کیوں نہیں بنایا گیا؟
قومی

ایودھیا مندر میں چوری کی تحقیقات پر جے رام رمیش کے سوالات، نگرانی کرنے والوں کو ملزم کیوں نہیں بنایا گیا؟

4 اکتوبر، 2026
آئینی اداروں کو کمزور کرنا اس کے ڈی این اے میں ہے: شیوراج
قومی

آئینی اداروں کو کمزور کرنا اس کے ڈی این اے میں ہے: شیوراج

4 اکتوبر، 2026
ایس آئی آر ووٹ چوری کو لیکر ممبئی میں ، ٹھاکرے برادران کا زبردست احتجاج
قومی

ایس آئی آر ووٹ چوری کو لیکر ممبئی میں ، ٹھاکرے برادران کا زبردست احتجاج

4 اکتوبر، 2026
 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026