جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کولمبیا میں زلزلے سے 132 افراد ہلاک، قومی آفت قرار
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

کولمبیا میں زلزلے سے 132 افراد ہلاک، قومی آفت قرار

Awaz E Bihar•11 اگست، 2026 کو 02:11 PM•39 ویوز•2 منٹ پڑھیں

بگوٹا (کولمبیا)۔ کولمبیا میں زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ ملک میں قومی آفت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اب تک کم از کم 132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کولمبیا کو پیر کی صبح 7 بج کر 34 منٹ پر 7.4 شدت کا اور پھر صبح 8 بج کر 18 منٹ پر 4.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ دونوں زلزلوں کا مرکز مغربی ریاست چوکو کا سان ہوزے ڈیل پالمر میونسپلٹی کا علاقہ رہا۔ کولمبیا کی جیولوجیکل سروس کے مطابق پہلے زلزلے کی گہرائی 98 کلومیٹر اور دوسرے زلزلے کی گہرائی 88 کلومیٹر تھی۔
دی بوگوٹا پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی خبروں کے مطابق مقامی لوگ اور امدادی کارکن منہدم عمارتوں کے ملبے میں سے تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔ ملک کے صدر ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا نے کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد قومی آفت کا اعلان کیا ہے۔ صدر کے مطابق اس آفت میں کم از کم 132 افراد ہلاک اور 572 زخمی ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پریرا اور کیلی شہر شامل ہیں جہاں کئی افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
صدر نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے کم از کم 61 عمارتیں منہدم ہوگئیں اور 1600 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درجنوں صحت کے مراکز، کمیونٹی سینٹرز اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد آرمینیا کے شہروں کیلی، مانیزالس، پریرا، کوئبڈو، بوئناوینٹورا اور کارٹاگو کے سات ہوائی اڈوں نے مبینہ طور پرفلائٹ آپریشن معطل کر دیئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ دارالحکومت بوگوٹا میں عمارت کے گرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک بشمول کولمبیا، وینزویلا، ایکواڈور اور پاناما میں بھی محسوس کیے گئے۔ یہ تباہی 9 اگست کی دیر شب 12 بج کر57 منٹ پر وینزویلا کی سانتا اینا ڈیل ٹیچیرا میونسپلٹی میں 3.9 شدت کے زلزلے کے بعد پیش ہوئی ہے۔

شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026