جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
فلسطینی ریاست کے قیام کا راستہ روکنے کیلیے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیاں بسانے کی منظوری
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

فلسطینی ریاست کے قیام کا راستہ روکنے کیلیے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیاں بسانے کی منظوری

Awaz E Bihar•22 دسمبر، 2025 کو 02:29 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے قیام کا راستہ روکنے کیلیے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 19 یہودی بستیاں بسانے کی تیاری کرلی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دے دی۔
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق فیصلے کے بعد گزشتہ تین سالوں کے دوران منظور شدہ یہودی بستیوں کی کُل تعداد 69 ہوگئی۔
واضح رہے کہ حالیہ منظوری اقوام متحدہ کے اس بیان کے چند دن بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی یہودی بستیوں کی توسیع کم از کم 2017 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے Judea اور Samaria (مقبوضہ مغربی کنارے) میں 19 نئی بستیوں کے اعلان اور انہیں باقاعدہ شکل دینے کی تجویز کو کابینہ نے منظور کر لیا۔
بیزلیل سموٹریچ بستیوں کی توسیع کے حامی ہیں اور وہ خود بھی ایک آباد کار ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم عملی طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ روک رہے ہیں، ہم اپنی آبائی میراث کی سرزمین کو آباد کرنے اور اسے ترقی دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ ہمیں اپنے راستے کی سچائی پر کامل یقین ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی توسیع کی مذمت کی ہے۔
غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبات میں شدت آئی۔ حال ہی میں کئی یورپی ممالک، کینیڈا اور آسٹریلیا نے ایسی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے کی جانب قدم بڑھائے ہیں جس پر اسرائیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026