جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کپتانی اننگز نے لکھنؤ کو حیدرآباد کے خلاف یادگار جیت دلادی
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

کپتانی اننگز نے لکھنؤ کو حیدرآباد کے خلاف یادگار جیت دلادی

Awaz E Bihar•5 اپریل، 2026 کو 04:31 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

کپتان رشبھ پنت کی ناقابلِ شکست نصف سنچری (68) اور ایڈن مارکرم کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایک گیند باقی رہتے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں لکھنؤ کی پہلی جیت ہے، جبکہ حیدرآباد کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔157 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ کا آغاز متوازن رہا۔ایڈن مارکرم اور مچل مارش نے پہلے وکٹ کے لیے 37 رنز جوڑے۔ مچل مارش 14 رنز بنا کر ایشان ملنگا کا شکار ہوئے۔ ایڈن مارکرم نے 27 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ انہیں 10ویں اوور میں شیوانگ کمار نے آؤٹ کیا۔کپتان پنت نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 50 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔ انہوں نے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔حیدرآباد کی جانب سے ہرش دوبے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان ملنگا اور شیوانگ کمار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔اس سے قبل، ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی اور محض 26 رنز پر اس کے 4 بڑے بلے باز (ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ، ایشان کشن اور لیام لیونگسٹن) پویلین لوٹ گئے۔محمد شامی نے 4 اوور میں 9 رن دے کر 2 وکٹ لے کر کمر ہی توڑ دی ۔
ہینرک کلاسن اور نتیش کمار ریڈی نے پانچویں وکٹ کے لیے 116 رنز کی بڑی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو بحران سے نکالا۔کلاسن نے 41 گیندوں پر 62 رنز اور نتیش ریڈی نے 33 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی جانب سے محمد شامی، پرنس یادو اور اویش خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026