جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
جنگ میں برتری اور دشمن سے آگے رہنے کے لیے حیرت کا عنصر پیدا کریں: راج ناتھ سنگھ
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

جنگ میں برتری اور دشمن سے آگے رہنے کے لیے حیرت کا عنصر پیدا کریں: راج ناتھ سنگھ

Awaz E Bihar•8 مئی، 2026 کو 05:08 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تیزی سے بدلتے ہوئے جغرافیائی اورسیاستی سیکورٹی منظر نامے میں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی )، خود مختار نظام، ڈیٹا اینالیٹکس اور محفوظ مواصلاتی نیٹ ورکس میں صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے تنازعات ہائبرڈ خطرات، معلومات کے غلبے اور سائبر، خلا اور الیکٹرو میگنیٹک شعبوں میں بیک وقت چلائی جانے والی مہمات سے متاثر ہوں گے۔مشترکہ کمانڈروں کی کانفرنس کے دوسرے اور آخری دن کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے 'آپریشن سندور کو قومی مفادات کے تحفظ کے لیے فوری، درست اور مشترکہ جوابی کارروائی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "آپریشن سندور ہندوستانی دفاعی افواج کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تیز رفتار اور مربوط ردعمل کا ثبوت ہے۔" انہوں نے تینوں افواج کے کمانڈروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مہم اور موجودہ عالمی سکیورٹی صورتحال سے سبق سیکھ کر مستقبل کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔
وزیر دفاع نے آپریشن سندور کو مختصر مدت، گہری رسائی، انتہائی شدت اور اثر انگیز مہم قرار دیا، جس نے ہندوستان کی اپنے دشمنوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اسے ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قوم کے اجتماعی عزم کی علامت قرار دیا۔ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے انقلابی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تنازعات کے تمام پہلوؤں میں مربوط قومی تیاری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی، انضمام اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ اختراعی سوچ اور بہتر تال میل سے جیتی جائیں گی۔راج ناتھ سنگھ نے کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ جنگ میں "حیرت کا عنصر" پیدا کریں تاکہ وہ دشمنوں کے لیے غیر متوقع رہیں اور اسٹریٹجک برتری حاصل کر سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن کے حیران کن اقدامات سے بھی چوکنا رہنا ہوگا اور ہمیشہ اس سے دو قدم آگے رہنا ہوگا۔ انہوں نے دفاعی افواج کو جدید ترین ہتھیاروں اور پلیٹ فارمز سے لیس کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔کانفرنس کے دوران وزیر دفاع نے آپریشن سندور پر مبنی ایک دستاویزی فلم جاری کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے "ویژن 2047" کے ہندی ایڈیشن اور "مشترکہ مواصلاتی ڈھانچے کے لیے مشترکہ نظریہ" کا بھی افتتاح کیا، جس کا مقصد مستقبل کے کثیر جہتی آپریشنز میں نظریاتی وضاحت اور مربوط مواصلات کو مضبوط بنانا ہے۔"نئے شعبوں میں فوجی صلاحیت" کے موضوع پر مبنی اس کانفرنس میں وزارت دفاع اور ہندوستانی دفاعی افواج کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز، کوانٹم اور مصنوعی ذہانت پر مبنی خطرات کے خلاف سائبر سکیورٹی، مقامی ایجادات اور مستقبل کے جنگی تصورات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، تینوں افواج کے سربراہان اور دیگر سینئر فوجی و سویلین حکام بھی موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026