جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

Awaz E Bihar•25 ستمبر، 2026 کو 05:20 PM•25 ویوز•5 منٹ پڑھیں

کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کے ذریعے ووٹر فہرست سے 13 کروڑ سے زیادہ ووٹروں کے نام کاٹ کر 'ووٹ چوری‘ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے استعفے اور گرفتاری کے مطالبے کے حق میں جمعہ کے روز ملک گیر مظاہرہ کیا۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے خلاف پارٹی کے مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے تمام ریاستی اکائیوں کو اپنی ریاستوں کے دارالحکومتوں میں احتجاج اور مظاہرے کرنے کی ہدایت دی تھی۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے بھی جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کانگریس اس مسئلے پر خاموش نہیں رہے گی اور پورے ملک میں ووٹ چوری‘ کے خلاف مظاہرہ کرے گی۔قومی دارالحکومت دہلی میں یوتھ کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور الیکشن کمیشن کے کام کاج نیز فیصلہ سازی کے عمل سے جڑے الزامات کی منصفانہ اور آزادانہ جانچ کے مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کی قیادت میں کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے شفافیت اور جواب دہی کا مطالبہ کیا۔
مسٹر چب نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اسے ہر شہری کے آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کے حق کی حفاظت کرنی چاہیے۔ یوتھ کانگریس نے گیانیش کمار کے استعفے نیز ووٹ چوری کے الزامات کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کو دہلی پولیس نے بیری کیڈ لگا کر روکا اور جب وہ نہیں مانے تو مسٹر چب سمیت کئی دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ مظاہرے میں اجے چکارا، محترمہ خوشبو شرما اور اکشے لاکڑا سمیت دیگر کارکن شامل تھے۔آسام کے گوہاٹی میں کانگریس کارکنوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور گرفتاری کے مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ جو شخص ووٹ پر حملہ کرتا ہے اور ہندوستان کے جمہوری اداروں کو بنیادی طور پر تباہ کرتا ہے، وہ 'دیش دروہی ہے۔ کانگریس نے کہا کہ گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا چاہیے اور انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے نیز پارٹی اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ پولیس نے ریاستی صدر گورو گگوئی کو حراست میں لے لیا ہے۔بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کانگریس کے کارکنوں نے ریاستی صدر راجیش کمار کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے 'ووٹ چوری کر کے عوامی فیصلے کو لوٹنے کا کام کیا ہے اور یہ ملک کے ساتھ غداری ہے۔ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ گیانیش کمار استعفیٰ دیں اور انہیں گرفتار کیا جائے۔
تریپورہ کے دارالحکومت اگڑتلہ میں ریاستی کانگریس انچارج سپت گری اولاکا اور ریاستی کانگریس صدر آشیش ساہا کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ جواب دہی یقینی ہونے تک وہ اپنی آواز اٹھاتی رہے گی۔منی پور کے دارالحکومت امپھال میں ریاستی کانگریس کمیٹی نے مسٹر اوکرام ابوبی سنگھ کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے، ان کی گرفتاری اور انہیں سزا ملنے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کانگریس کارکنوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے مطالبے کو لے کر مظاہرہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ گیانیش کمار نے دیش دروہی کا کام کیا ہے اور انہیں الیکشن کمشنر کی کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اڈیشہ کے دارالحکومت بھوبنیشور میں ریاستی کانگریس صدر بھکت چرن داس کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کے استعفے نیز گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں کانگریس کارکنوں نے ریاستی انچارج محترمہ رجنی پاٹل، ریاستی صدر ونئے کمار اور نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری کی موجودگی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے 'ووٹ چوری کر کے دیش دروہی کا کام کیا ہے جسے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا نیز انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے اور انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرا دون میں ریاستی انچارج جنرل سکریٹری محترمہ کماری شیلجہ، ریاستی صدر گنیش گوڈیال اور کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر یشپال آریہ کی موجودگی میں کانگریس کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔
پارٹی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے 'ووٹ چوری کر کے دیش دروہی کا کام کیا ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ وہ استعفیٰ دیں اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔پنجاب کے دارالحکومت چنڈی گڑھ میں ریاستی صدر راجا وڈنگ کی قیادت میں پنجاب کانگریس کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ جمہوریت میں 'ووٹ چوری کرنا دیش دروہی ہے اور ایسا کرنے والے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے اور ان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔گوا میں مانک راؤ ٹھاکرے اور گوا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گپریش چوڈنگکر کی قیادت میں کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کی فوری گرفتاری نیز مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے کہا کہ جواب دہی یقینی ہونے تک اس کی تحریک جاری رہے گی۔تمل ناڈو میں ریاستی کانگریس صدر مانکم ٹیگور کی قیادت میں کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کی فوری گرفتاری نیز مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026
معیشت میں نجی سرمایہ کاری رفتار پکڑ رہی ہے، سرکاری کام میں تاخیر کا پرانا تصور بدل رہا ہے: سیتا رمن
قومی

معیشت میں نجی سرمایہ کاری رفتار پکڑ رہی ہے، سرکاری کام میں تاخیر کا پرانا تصور بدل رہا ہے: سیتا رمن

22 ستمبر، 2026