جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
دہلی ایس آئی آر: الیکشن کمشنر سندھو، جے شنکر، وکرم مسری اور آڈوانی سمیت کئی اہم شخصیات کو نوٹس
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

دہلی ایس آئی آر: الیکشن کمشنر سندھو، جے شنکر، وکرم مسری اور آڈوانی سمیت کئی اہم شخصیات کو نوٹس

Awaz E Bihar•20 ستمبر، 2026 کو 04:39 PM•21 ویوز•3 منٹ پڑھیں

نئی دہلی :دہلی میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹسوں کی فہرست میں کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ موجودہ اور ریٹائرڈ اعلیٰ افسران کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ ان میں الیکشن کمشنر ایس ایس سندھو، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن آڈوانی شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایس ایس سندھو کو ووٹر ریکارڈ میں نام کی اسپیلنگ کے فرق کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا گیا ہے، جبکہ وکرم مسری سمیت بعض دیگر افراد کے نام گزشتہ ایس آئی آر کے ریکارڈ سے میپ نہ ہونے کی وجہ سے نوٹس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ جے شنکر اور ان کی اہلیہ کے ایس جے شنکر کے نام بھی نوٹس حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
نوٹس پانے والی دیگر اہم شخصیات میں سیبی کے چیئرمین توہین کانت پانڈے، وزیر اعظم کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر اجے سود، صحت سکریٹری پنیہ سلیلا، محکمہ ماہی پروری کے سکریٹری ابھلاشیا لکھی، ان کی اہلیہ سُکتی لکھی، فوڈ سکریٹری رجت کمار مشرا اور لینڈ ریسورسز سکریٹری نریندر بھوشن شامل ہیں۔ سابق افسران میں سابق سی اے جی سنجے مورتی، نیتی آیوگ کے سابق نائب چیئرمین اروند پنگڑھیا، یو جی سی کے چیئرمین ایم جگدیش کمار، سابق سکریٹری الکا اپادھیائے، روہت کمار سنگھ، نیّنا سنگھ، گری دھر ارمانے اور لینا نندن کے نام بھی شامل ہیں۔
سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن آڈوانی کو بھی نوٹس بھیجے جانے کی اطلاع ہے۔ ان کا نام 2002 کے پرانے ووٹر ریکارڈ سے میپ نہ ہونے کی وجہ سے نشان زد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کپل سبل اور کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی کے نام بھی نوٹس فہرست میں شامل ہیں۔دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی ایس آئی آر کے تحت نوٹس پانے والوں میں شامل ہیں۔ کیجریوال، ان کی اہلیہ، بیٹے اور والدین سمیت خاندان کے پانچ افراد کو ’ان ایپڈ ود لاسٹ ایس آئی آر‘ زمرے میں نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق زیادہ تر افسران کے سرکاری مکانات موتی باغ علاقے میں ہیں، جو دہلی کینٹ اسمبلی حلقے کا حصہ ہے۔ اس بوتھ کے 593 ووٹروں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ اس عمل کے دوران ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جس میں وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے سابق رکن ببی دیبرائے کا نام بھی نوٹس فہرست میں شامل ہے، حالاں کہ ان کا 2024 میں انتقال ہو چکا تھا۔
دہلی میں ایس آئی آر کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 47 لاکھ نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج کیے گئے، جبکہ 33 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹس پانے والے ووٹروں کو متعلقہ انتخابی افسر کے سامنے پیش ہو کر اپنے ووٹر ہونے کا دعویٰ اور ضروری دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایس آئی آر میں پرانے انتخابی ریکارڈ سے موجودہ تفصیلات کے میچ نہ ہونے، نام کی اسپیلنگ میں فرق یا دیگر تضادات کی صورت میں تصدیق کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ کمیشن کی ویب سائٹ پر 2002/2003 کے آخری ایس آئی آر ریکارڈ سے نام تلاش کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔


شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026