جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ڈنمارک سے گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے فوجی کارروائی کے امکانات رد: ٹرمپ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ڈنمارک سے گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے فوجی کارروائی کے امکانات رد: ٹرمپ

Awaz E Bihar•22 جنوری، 2026 کو 02:59 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج ڈاوس میں اپنے نئے 'بورڈ آف پیس کا افتتاح کرتے ہوئے یوکرین کے رہنما سے ملاقات کریں گے اور گرین لینڈ پر فوجی حملہ نہیں کریں گے۔
یہ اقدام اُن کے اس دعوے کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے کہ وہ مصالحت کو ترجیح دیتے ہیں۔
بدھ کو اچانک اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ وہ یورپ کے خلاف محصولات ختم کر تے ہوئے ڈنمارک سے گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے فوجی کارروائی کے امکانات کو رد کر رہے ہیں جس سے اجلاس میں پیدا ہونے والے بحران کو جزوی طور پر کم کرنے میں مدد ملی۔ ڈاوس میں اپنے دوسرے دن ٹرمپ "بورڈ آف پیس" کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے اور اس تنظیم کے چارٹر پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کریں گے۔
اس نوزائیدہ بورڈ کی مستقل رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر کی فیس مقرر کی گئی ہے اور ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن، اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اور ہنگری کے وزیر اعظم وِکٹر اوربان سمیت کئی رہنماؤں کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔
ٹرمپ نے بدھ کو مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران کہا کہ میرے خیال میں یہ اب تک کا سب سے عظیم بورڈ ہے ۔
ایک سینئر ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک تقریباً 50 شرکا٫ میں سے 35 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پوتن نے شامل ہونے کی منظوری دے دی ہے حالانکہ کریملن نے تاحال کہا ہے کہ وہ دعوت نامے کا مطالعہ کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ بورڈ آف پیس کے بعد یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین اگر امن معاہدہ نہیں کریں گے تو وہ بیوقوف ہوں گے۔
امریکی رہنما کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ڈاوس سے ماسکو جائیں گے جہاں وہ ٹرمپ کے داماد جارڈ کشنر کے ساتھ جمعرات کو پوتن سے مذاکرات کریں گے۔
دوسری طرف زیلنسکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹرمپ کی گرینلینڈ پر قبضے کی کوشش روس کے حملے سے توجہ ہٹا سکتی ہے۔
البتہ ٹرمپ نے گزشتہ شب نیٹو چیف مارک روٹے سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے ایک مستقبل کے معاہدے کا فریم ورک طے کیا ہے اس لیے وہ یکم فروری سے یورپی اتحادیوں پر نافذ ہونے والے محصولات معاف کریں گے۔
روٹے نے ڈاوس میں کہا کہ ملاقات بہت اچھی رہی لیکن گرین لینڈ کے معاملے میں اب بھی بہت کام باقی ہے"۔
ٹرمپ زور دیتے ہیں کہ قدرتی وسائل سے مالا مال آرکٹک جزیرہ امریکی اور نیٹو کی سکیورٹی کے لیے روس اور چین کے خلاف اہم ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026