جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
حیدرآباد کی دھماکہ خیز جیت، کولکتہ کو 65 رنوں سے شکست دی
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

حیدرآباد کی دھماکہ خیز جیت، کولکتہ کو 65 رنوں سے شکست دی

Awaz E Bihar•2 اپریل، 2026 کو 06:24 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کولکاتہ، 2 اپریل ہینرک کلاسن (52) کی نصف سنچری اور ابھیشیک شرما (48)، ٹریوس ہیڈ (46) نیز نتیش کمار ریڈی (39) کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے جمعرات کے روز آئی پی ایل کے چھٹے مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کو 65 رنز سے شکست دی۔227 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکتہ نائٹ رائڈرز کے بلے باز سن رائزرز حیدرآباد کے بالنگ اٹیک کا سامنا نہ کر سکے اور ان کی پوری ٹیم 16 اوورز میں 161 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ سن رائزرز نے یہ مقابلہ 65 رنز سے جیت لیا۔کولکتہ کے لیے کپتان اجنکیا رہانے اور فن ایلن کی جوڑی نے تیز شروعات کی، لیکن دوسرے ہی اوور میں ہرش دوبے نے فن ایلن (7 گیندوں پر 28 رنز) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے اپنی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں جے دیو اناڈکٹ نے اجنکیا رہانے (8 رنز) کو آؤٹ کر کے حیدرآباد کو دوسری کامیابی دلائی۔ انگکرش رگھوونشی اور رنکو سنگھ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور تیزی سے رنز بھی بٹورے، لیکن 11ویں اوور میں رگھوونشی کے رن آؤٹ ہونے کے بعد کے کے آر کی اننگز بکھرتی چلی گئی۔
انگکرش رگھوونشی نے 29 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ رمن دیپ سنگھ (10)، سنیل نارائن (12) اور رنکو سنگھ 25 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کے کے آر کے چھ بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے جے دیو اناڈکٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نتیش کمار ریڈی اور ایشان ملنگا کو دو دو وکٹیں ملیں، جبکہ ہرش دوبے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل، حیدرآباد نے ہینرک کلاسن (52)، ابھیشیک شرما (48)، ٹریوس ہیڈ (46) اور نتیش کمار ریڈی (39) کی بہترین اننگز کے دم پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ کلاسن نے 35 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگایا، ابھیشیک نے 21 گیندوں پر چار چوکے اور چار چھکے جڑے، ہیڈ نے 21 گیندوں پر چھ چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ نتیش ریڈی نے 24 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہیڈ اور ابھیشیک نے اوپننگ شراکت میں 82 رنز کی تیز رفتار شروعات کی۔ کلاسن اور نتیش نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ کے کے آر کی طرف سے بلیسنگ موزاربانی نے 41 رنز دے کر سب سے زیادہ چار وکٹیں لیں۔

شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026