جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایران سے معاہدہ نہ ہوسکا تو پھر نتائج کا انتظار کرنا ہوگا: ٹرمپ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ایران سے معاہدہ نہ ہوسکا تو پھر نتائج کا انتظار کرنا ہوگا: ٹرمپ

Awaz E Bihar•12 فروری، 2026 کو 03:16 PM•0 ویوز•6 منٹ پڑھیں

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات بہت مثبت رہی تاہم ایران سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی ہے اور دوطرفہ شاندار تعلقات بدستور قائم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ سے نیتن یاہو کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم کے کئی نمائندے بھی موجود تھے ملاقات میں ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ملاقات میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر معاہدہ ممکن ہوا تو یہی ہماری ترجیح ہوگی لیکن اگر معاہدہ نہ ہوسکا تو پھر نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ماضی میں ایران نے معاہدہ نہ کرنے کے فیصلے کو بہتر سمجھا تھا، جس کے بعد مڈنائٹ ہیمر حملہ کیا گیا ان کے مطابق یہ حملہ ایران کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔
ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ اس بار ایران زیادہ معقول اور ذمہ دار رویہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملاقات میں غزہ اور مجموعی طور پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات مثبت رہی، انہیں بتایا ہے کہ ایران سے ڈیل ترجیح ہے۔
صدر ٹرمپ سے نیتن یاہو کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم کے کئی نمائندے بھی موجود تھے اور میں نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کو بتایا ہے ایران سے ممکنہ ڈیل کو ترجیح دی جائے گی، ایران سے مذاکرات میں دیکھا جارہا ہے کہ ڈیل ہوتی ہے یا نہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیل نہیں ہوتی تو دیکھیں گے کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، پچھلی بار ایران نے فیصلہ کیا تھا کہ ڈیل نہ کرنا اس کے لیے بہتر ہے، ایران کو مڈنائٹ ہیمر بمباری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ ایران کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے ایران کا رویہ اس بار زیادہ زمہ دارانہ اور معقول ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں پیشرفت پر بھی اسرائیلی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے باضابطہ طور پر امریکی صدر کے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کرلی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ان کا نیتن یاہو سے کسی بات پر اتفاق نہیں ہوا تاہم انہوں نے مذاکرات پر اصرار کیا اور انہیں بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات فی الوقت ترجیحی آپشن ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں اسے ایٹمی ہتھیاروں سے روکنا ضروری ہے۔
ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے زور دیا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی کوئی آخری تاریخ نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری جانب اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات کے دوران ایران پر حملے کا آپشن مسترد نہیں کیا گیا ۔ نیتن یاہو ایران کے خلاف کارروائی کی آزادی برقرار رکھنا چاہتے ہیں چاہے انہیں تنہا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔
نیتن یاہو بدھ کے روز قبل ازیں صدر ٹرمپ کے ساتھ ایران کے حوالے سے بات چیت کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ اسرائیلی اور امریکی پرچموں والی ایک سیاہ ایس یو وی گاڑی نیتن یاہو کو بلیئر ہاؤس سے ایک ذیلی راستے کے ذریعے لے کر آئی۔ نیتن یاہو نے واشنگٹن روانگی سے قبل غزہ میں امن کونسل میں شمولیت کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔
اس ملاقات سے قبل ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی امید ظاہر کرنے اور اسے فوجی دھمکی دینے کے درمیان متضاد اشارے دیے تھے۔ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد نیتن یاہو سے یہ ساتویں ملاقات ہے۔ دونوں کی آخری ملاقات اکتوبر میں مقبوضہ بیت المقدس میں ہوئی تھی۔ اب یہ ملاقات سلطنت عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے چند روز بعد ہوئی ہے جس کے بعد ٹرمپ نے دوسرے دور کا اعلان کیا تھا۔
نیتن یاہو نے پہلے کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی بھی مذاکرات میں ایران کے میزائل پروگرام کو محدود کرنا اور "ایرانی محور" یا مشرق وسطیٰ میں تہران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی مدد کو منجمد کرنا شامل ہونا چاہیے۔ ایران کے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے لیے تشویش کا باعث ہیں کیونکہ دونوں کے درمیان فاصلہ دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہے اور اسرائیل ان میزائلوں کی زد میں ہے۔
گزشتہ جون میں دونوں ملکوں کے درمیان بارہ روزہ جنگ کے دوران ایران نے اسرائیلی علاقوں کی طرف بیلسٹک میزائلوں اور دیگر گولہ بارود کی بوچھاڑ کی تھی۔ میزائلوں کے حملوں میں اسرائیل کے فوجی اور سویلین دونوں علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایران بغیر کسی پیشگی وارننگ کے اسرائیل کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طویل مدتی تنازع کی صورت میں ایران میزائلوں کی بھاری بوچھاڑ سے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو تھکا سکتا ہے۔
واضح رہے ایران اب تک امریکہ کے ساتھ اپنے مذاکرات کا دائرہ ایٹمی ہتھیاروں کے علاوہ دیگر معاملات تک بڑھانے سے انکار کرتا آرہا ہے۔ دورے سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کو سفارتی کوششوں پر تباہ کن دباؤ اور اثرات کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ دورہ نیتن یاہو کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جنہیں قبل از وقت انتخابات کا خطرہ ہے اور انہیں سیاسی فوائد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
منگل کو ٹرمپ نے "فاکس بزنس" کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں بشرطیکہ وہ ایک اچھا معاہدہ ہو نہ ایٹمی ہتھیار، نہ میزائل، نہ یہ اور نہ وہ۔ ساتھ ہی انہوں نے ایرانی حکام کی ساکھ پر شک کا اظہار بھی کیا۔ ٹرمپ نے ویب سائٹ "ایکسیوس" کو بتایا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں بھیجی گئی اپنی بحری قوت میں دوسرے طیارہ بردار بحری جہاز کے اضافے پر غور کر رہے ہیں۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026