جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
غزہ میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے پر افطار، بے گھر خاندانوں کا دکھ بھرا رمضان
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

غزہ میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے پر افطار، بے گھر خاندانوں کا دکھ بھرا رمضان

Awaz E Bihar•19 فروری، 2026 کو 06:10 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

غزہ :رمضان المبارک کے پہلے روز غزہ سٹی میں فلسطینی خاندانوں نے اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے درمیان اجتماعی افطار کا اہتمام کیا۔ کھنڈرات کے بیچ لمبی میزیں سجائی گئیں جہاں خاندانوں نے کھانا شیئر کیا، دعائیں کیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، پسِ منظر میں ہلکی سجاوٹ اور مذہبی نغمات بھی سنائی دیتے رہے۔
مقامی رہائشی محمد الدادا نے کہا کہ ہم نے اصرار کیا کہ اپنے تباہ شدہ گھروں کے سامنے ہی افطار کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نقصان اور غم کے باوجود حوصلے، ایمان اور کمیونٹی کے ساتھ جڑے رہنے کی علامت ہے۔ دوسری جانب المواصی کے علاقے میں خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینی خاندانوں نے بھی انتہائی کسمپرسی کے عالم میں رمضان کا آغاز کیا۔ 11 بچوں کے والد ولید الزملی جو اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد بے گھر ہو کر خیمے میں رہنے پر مجبور ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس سال رمضان خوشیوں کے بغیر آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ سے پہلے ہم رمضان کا استقبال خوشی سے کرتے تھے، بچوں کے لیے مٹھائیاں اور خصوصی کھانے ہوتے تھے، مگر اس سال کوئی خوشی نہیں۔ ولید الزملی کے مطابق جس دکان پر وہ کام کرتے تھے وہ تباہ ہو چکی ہے، جس کے باعث وہ روزگار سے محروم ہو گئے، پہلی افطار کے لیے ان کی اہلیہ نے ایک فلاحی کچن سے کھانا حاصل کیا۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 72 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اکثریت بے گھر ہو کر تباہ حال علاقوں یا خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ خوراک کی قیمتوں میں شدید اضافے اور محدود امداد نے بنیادی ضروریات کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے، گوشت اور مرغی کی قیمتیں جنگ سے پہلے کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکی ہیں۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026