جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ہند۔آسٹریلیا نے دفاعی تعلقات کو دی نئی جہت ، سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی بڑھائیں گے تعاون
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ہند۔آسٹریلیا نے دفاعی تعلقات کو دی نئی جہت ، سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی بڑھائیں گے تعاون

Awaz E Bihar•9 جولائی، 2026 کو 05:30 PM•0 ویوز•5 منٹ پڑھیں

ہندوستان اور آسٹریلیا نے دفاع، سمندری سکیورٹی اور ٹیکنالوجی تعاون کو نئی جہت دیتے ہوئے ان شعبوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، ساتھ ہی دفاعی و سکیورٹی تعاون پر مشترکہ اعلامیہ اور سکیورٹی، تجارت، توانائی، تعلیم اور اہم ٹیکنالوجیز سے جڑے کئی نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلیا کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز میلبورن میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھنی البنیز کے ساتھ تیسرے سالانہ سربراہ اجلاس میں حصہ لیا۔ اس کے بعد یہ فیصلے کیئے گئے۔ سربراہ اجلاس میں دونوں ملکوں نے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی سکیورٹی منظر نامے کے درمیان اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک مشاورت کو مضبوط کرنے کے لیے سالانہ وزرائے دفاع مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی معلومات کے تبادلے، صلاحیت سازی، وسائل کی ترقی اور آپریشنل تال میل کے ذریعے سمندری سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے ایک نئے روڈ میپ کا بھی اعلان کیا۔ دونوں فریقوں نے آسٹریلیا کی میری ٹائم بارڈر کمانڈ اور انڈین کوسٹ گارڈ کے درمیان ہوئے مفاہمت نامے کا بھی خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ دفاعی صنعت، فوجی تعلیم، تحقیق اور اختراع کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ اس کے تحت دونوں ملکوں کی حکومتوں، صنعتوں اور تحقیقاتی اداروں کو جوڑنے والے ایک اختراعی ڈھانچے کی ترقی پر بھی کام کیا جائے گا۔ اقتصادی شعبے میں ہندوستا اور آسٹریلیا نے اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے کے تحت بڑھتی ہوئی دوطرفہ تجارت کا خیرمقدم کرتے ہوئے جامع اقتصادی تعاون معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری بڑھانے، غیر ٹیرف رکاوٹوں کو کم کرنے اور مینوفیکچرنگ، اہم معدنیات اور محفوظ سپلائی چینز میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔سربراہ اجلاس میں سائبر سکیورٹی، اہم ٹیکنالوجیز اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے آسٹریلیا-ہندوستان سائبر، اہم ٹیکنالوجی اور سپلائی چین شراکت داری شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا، کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان ٹیکنالوجی اور اختراعی شراکت داری پر بھی مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں نے مشترکہ توانائی سکیورٹی بیان جاری کرتے ہوئے قابل تجدید توانائی، الیکٹریفیکیشن اور توانائی کی سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پیرس معاہدے کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ترقی پذیر ملکوں کے لیے کلائمیٹ فنانس، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت سازی کی ضرورت پر زور دیا۔آسٹریلیا نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں ملکوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں پرامن مقاصد کے لیے ہندوستان کو طویل مدتی آسٹریلوی یورینیم کی برآمد کا راستہ ہموار کرنے والے انتظامات کو حتمی شکل دی۔دونوں ملکوں نے خلائی شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے تحت آسٹریلیا ہندوستان کے گگنیان انسانی خلائی مشن کو تعاون جاری رکھے گا، جس میں کوکوس جزائر پر عارضی خلائی ٹریکنگ سینٹر کا قیام بھی شامل ہے۔
تعليم کے شعبے میں دونوں رہنماؤں نے ہندوستان میں آسٹریلوی یونیورسٹیوں کے نئے کیمپس کے قیام کا خیرمقدم کیا۔ اس کے تحت فلنڈرز یونیورسٹی کو بنگلورو اور وکٹوریہ یونیورسٹی کو گروگرام میں کیمپس قائم کرنے کی منظوری ملی۔ ساتھ ہی اڑیشہ میں مائننگ اسکلز (کان کنی کی مہارت) کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
سربراہ اجلاس میں 2030 کے دولت مشترکہ کھیلوں اور 2032 کے برسبین اولمپکس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہند۔آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ کی بھی توثیق کی گئی۔ دونوں ملکوں نے ثقافتی ورثے اور آباؤ اجداد کی باقیات کی واپسی کی سمت میں ہونے والی پیش رفت کا بھی خیرمقدم کیا۔علاقائی اور عالمی مسائل پر دونوں رہنماؤں نے آزاد، کھلے اور ضابطہ پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون کے تحت سمندری راستوں میں بلا رکاوٹ آمد و رفت کی حمایت کی اور علاقائی حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوششوں کی مخالفت کی۔دونوں ملکوں نے کواڈ، جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان) کے مرکزی کردار اور بحر ہند علاقائی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تناؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے تمام فریقوں سے تحمل برتنے، بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنے کی اپیل کی۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ اور میانمار کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے اعظم نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی، انتہا پسندی، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور اہم بنیادی ڈھانچے کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرنے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے پہلگام اور بانڈی بیچ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی ایک بار پھر مذمت کی۔آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ ساتھ ہی دونوں ملکوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2028-29 اور 2029-30 کی غیر مستقل رکنیت کے لیے ایک دوسرے کی امیدواری کی حمایت کرنے کی بھی تصدیق کی۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026