جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
زخمی آیوش مہاترے آئی پی ایل سے باہر
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

زخمی آیوش مہاترے آئی پی ایل سے باہر

Awaz E Bihar•21 اپریل، 2026 کو 05:13 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو منگل کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب آیوش مہاترے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آئی پی ایل 2026 کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے۔ سی ایس کے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 18 سالہ کھلاڑی کو اپنی انجری سے نجات پانے کے لیے 6 سے 12 ہفتوں کے بحالی (ری ہیبلی ٹیشن) کے وقفے کی ضرورت ہوگی، جس کی وجہ سے وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔18 اپریل کو حیدرآباد میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف بلے بازی کے دوران دوسرا رن لینے کی کوشش میں اس نوجوان کھلاڑی کے بائیں ہیمسٹرنگ میں کھچاؤ دیکھا گیا تھا۔ آؤٹ ہونے سے پہلے انہیں میدان پر طبی امداد کی ضرورت پڑی اور واپس جاتے وقت رام کرشن گھوش اور فزیو ٹامی سمسیک نے انہیں میدان سے باہر جانے میں مدد کی۔ بعد ازاں پیر کو بلے باز کا اسکین کیا گیا تاکہ ان کی چوٹ کی سنگینی کا پتہ لگایا جا سکے۔آیوش مہاترے کی عدم موجودگی سی ایس کے کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوگی کیونکہ پانچ بار کی چیمپئن ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ میں اپنی لے حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ اپنے پہلے تین میچ ہارنے کے بعد، سی ایس کے نے اگلے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن حال ہی میں حیدرآباد کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مہاترے اب تک 177.87 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔سی ایس کے کو چند روز قبل ہی ایک اور جھٹکا لگا تھا جب فاسٹ بولر خلیل احمد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ٹیم ناتھن ایلس کو بھی انجری کی وجہ سے کھو چکی تھی جبکہ ڈیوالڈ بریوس بھی ابتدائی میچوں میں نہیں کھیل سکے تھے۔ تجربہ کار ایم ایس دھونی بھی ابھی تک کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہیں اور اب اپنی فٹنس کی بنیاد پر وہ پلیئنگ الیون میں شمولیت کے دعویداروں میں سے ایک ہوں گے۔
شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026