جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
آئی پی ایل: رائل چیلنجرز بنگلورو کا جیت کے ساتھ شاندار آغاز، سن رائزرز حیدرآباد کو 6 وکٹوں سے شکست دی
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

آئی پی ایل: رائل چیلنجرز بنگلورو کا جیت کے ساتھ شاندار آغاز، سن رائزرز حیدرآباد کو 6 وکٹوں سے شکست دی

Awaz E Bihar•28 مارچ، 2026 کو 06:58 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

دفاعی چیمپیئن رائل چیلنجرز بنگلورو نے آئی پی ایل کے 19ویں سیزن کا آغاز جیت کے ساتھ کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔چنناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز اسکور بنایا۔جواب میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے ہدف 15.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بنگلورو کی جانب سے وراٹ کوہلی نے 69، دیودت پڈیکل نے 61 اور رجت پاٹیدار نے 31 رنز بنائے۔بولنگ میں جیکب ڈفی اور روماریو شیفرڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کپتان ایشان کشن نے 80 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ انکیت ورما نے 43 اور ہینرک کلاسن نے 31 رنز اسکور کیے۔بولنگ میں ہرش دوبے اور جے دیو انادکٹ نے ایک، ایک جبکہ ڈیوڈ پین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
202 رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کو دوسرے ہی اوور میں فل سالٹ (8) کی صورت میں پہلا جھٹکا لگا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے دیودت پاڈیکل نے وراٹ کوہلی کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 101 رن جوڑے۔ اس دوران پاڈیکل نے اپنی طوفانی نصف سنچری مکمل کی۔ نویں اوور میں ہرش دوبے نے پاڈیکل کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ پاڈیکل نے 26 گیندوں میں سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 61 رنوں کی اننگز کھیلی۔وہیں کپتان رجت پاٹیدار نے 12 گیندوں میں دو چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے 31 رن بنائے۔ انہیں 13ویں اوور میں ڈیوڈ پین نے آؤٹ کیا۔ اسی اوور کی اگلی ہی گیند پر پین نے جتیش شرما (صفر) کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔ آر سی بی نے 15.4 اووروں میں چار وکٹ پر 203 رن بنا کر مقابلہ چھ وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ وراٹ کوہلی نے 38 گیندوں میں پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 69 رنوں کی اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 16 رن بنائے۔ایس آر ایچ کے لیے ڈیوڈ پین نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہرش دوبے اور جے دیو ادنا کٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026