جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایران کا بحرین، کویت، اردن میں امریکی جارحانہ تنصیبات پر حملے جاری رکھنے کا اعلان
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ایران کا بحرین، کویت، اردن میں امریکی جارحانہ تنصیبات پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

Awaz E Bihar•16 جولائی، 2026 کو 03:57 PM•3 ویوز•4 منٹ پڑھیں

ایران نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور جارحانہ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ دارالحکومت کے قریب پاکدشت اور پارچین میں بھی دفاعی سرگرمیوں کی اطلاعات ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق مشرقی ایران کے شہر سمنان میں حملوں کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا، جبکہ خرم آباد میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مرکزی صوبے مارکزی کے شہر خنداب میں بھی نئے حملوں کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایران پر امریکی حملوں میں اب تک 35 شہری شہید جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان کے شہر اندیمشک میں اسلامی انقلابی گارڈ کور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی MQ-9 ڈرون کو مار گرایا ہے۔
اس سے قبل ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں بھی مبینہ امریکی حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں، جن میں جزیرہ قشم، بندر عباس، آبنائے ہرمز کے قریب واقع شہر سیریک اور جنوب مشرقی شہر کنارک شامل ہیں۔ دوسری جانب آئی آر جی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی کارروائیوں کا موجودہ مرحلہ خطے میں امریکی جارحانہ انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنے پر مرکوز ہے اور آئندہ مزید مراحل بھی شروع کیے جا سکتے ہیں۔
آئی آر جی سی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ خطے میں متعدد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آپریشن لائٹننگ (Operation Lightning) کے دسویں مرحلے میں بحرین اور کویت میں موجود امریکی ریڈار اور دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران نے کارروائی میں بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی افواج کے مواصلاتی نظام، سپر ہاک ریڈارز اور پیٹریاٹ تنصیبات پر ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت کے علی السالم ایئر بیس پر امریکی افواج کے زیرِ استعمال ریڈار سسٹمز، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ نصر 2 آپریشن کی آٹھویں لہر کے دوران C-RAM ابتدائی انتباہی ریڈار اور امریکی فوجیوں کے اجتماع کے مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں ایران نے کہا ہے کہ امریکہ نے کویت کی سر زمین کو ایران پر حملوں کے لیے استعمال کیا اور کویتی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک سے امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کریں۔ ایرانی فوج کے مطابق اس نے اردن کے ازرق ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی مواصلاتی نظام، مستقل ریڈار اسٹیشن اور ایندھن کے ذخائر کو حملہ آور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج نے کہا ہے کہ یہ کارروائی صاعقہ (Saeqeh) آپریشن کے نویں مرحلے کا حصہ تھی، جو ایران پر حالیہ حملوں، خصوصاً ایرانشہر کی بامپور فوجی بیرکس پر حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں ایران کے مطابق 7 فوجی ہلاک ہوئے۔ اردن کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی حملوں کے دوران 8 میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔
پاسدارانِ انقلاب نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی فوج کے فضائی نگرانی اور کنٹرول ریڈارز، سپر ہاک ریڈار سسٹمز، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور امریکی جنگی طیاروں کے ایندھن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
کویت کے علی السالم امریکی فضائی اڈے پر مشترکہ ڈرون اور میزائل حملوں میں سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز، ابتدائی وارننگ ریڈار اور امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔
اردن کے الازرق ایئر بیس پر امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، امریکی جنگی طیاروں کی تنصیبات کو خیبر شکن بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے بیان میں کویت کے عوام پر زور دیا ہے کہ امریکی افواج کو اپنی سر زمین فلسطین، لبنان، ایران اور یمن کے خلاف استعمال نہ کرنے دیں اور خطے سے امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ جنگ جاری ہے، آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی خطے میں امریکی کارروائیوں کے خاتمے سے مشروط ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026