جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایران نے آبنائے ہرمز کے لیے نیا قانون بنانے کا اعلان کر دیا
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز کے لیے نیا قانون بنانے کا اعلان کر دیا

Awaz E Bihar•3 مئی، 2026 کو 03:45 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

یران نے آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے نیا قانون بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران کے نائب اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایک نیا قانون تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مجوزہ بل کے تحت دشمن ملکوں کے جہازوں کو اس وقت تک آبنائے ہرمزسے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ جنگ کا ہرجانہ ادا نہ کر دیں۔ دیگر ممالک کے جہاز ایران سے پیشگی اجازت اور منظوری حاصل کرنے کے بعد گزر سکیں گے۔ ایرانی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے کے تحت اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے مستقل طور پر روک دیا جائے گا، جب کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں کو صرف اسی صورت گزرنے کی اجازت ہوگی جب وہ جنگی ہرجانہ ادا کریں۔ اس منصوبے کے تحت اس آبی گزرگاہ کو ایرانی ’’انتظام‘‘ میں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایران انٹرنیشنل کے مطابق علی نیکزاد، جو ایرانی پارلیمان کے پہلے نائب اسپیکر ہیں، نے بندر عباس کے دورے کے دوران پارلیمنٹ کی تعمیراتی کمیٹی کے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ 12 نکاتی منصوبے کے تحت اسرائیلی جہازوں کو ’’کسی بھی وقت’’ گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ’’دشمن ممالک‘‘ کے جہازوں کو بھی اس وقت تک آبنائے عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک وہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا نہ کریں۔ انھوں نے اسرائیل کے علاوہ کسی اور ملک کا نام نہیں لیا، تاہم ایرانی حکام ماضی میں اسی طرح کی اصطلاحات استعمال کرتے ہوئے امریکا اور مشرق وسطیٰ میں اس کے بعض عرب اتحادیوں کو ’’دشمن ریاستیں‘‘ قرار دیتے رہے ہیں۔
امریکا کی قیادت میں ایران کے خلاف جاری جنگ کے 2 ماہ بعد بھی یہ اہم آبی گزرگاہ بند ہے، جس کے باعث دنیا کی تقریباً 20 فی صد تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ یہ آبنائے اس وقت مؤثر طور پر بند ہو گئی جب ایران نے خلیج فارس میں اپنے عرب ہمسایہ ممالک پر جوابی حملے شروع کیے۔
13 اپریل سے امریکا نے ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بھی نافذ کر رکھی ہے، جس سے اس آبنائے سے گزرنے والی آمد و رفت مزید محدود ہو گئی ہے، اور اس کا مقصد تہران کو اس آبی راستے کو دباؤ یا آمدنی کے ذریعے کے طور پر استعمال کرنے سے روکنا ہے۔
علی نیکزاد کے مطابق پارلیمان کے زیر غور اس محصول (ٹول) منصوبے کے تحت دیگر ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے پہلے ایران سے اجازت لینا ہوگی، انھوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور ایران کے ہمسایہ ممالک کے حقوق کے مطابق ہوگا، تاہم انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران اس آبنائے کو جنگ سے پہلے کی حالت میں واپس نہیں لائے گا۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026