جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایران نے امریکی فوجی طیارہ کے سی -135 کو مار گرایا
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ایران نے امریکی فوجی طیارہ کے سی -135 کو مار گرایا

Awaz E Bihar•13 مارچ، 2026 کو 02:07 PM•3 ویوز•4 منٹ پڑھیں

مغربی عراق میں امریکی فوج کا ایندھن فراہم کرنے والا فوجی طیارہ اسٹریٹوٹینکر کے سی 135 حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں اس کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ فوج کے مطابق یہ حادثہ نہ تو دشمن کی فائرنگ کی وجہ سے اور نہ اپنی فوج کی گولی باری کے سبب پیش آیا۔
یو ایس سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ مغربی عراق میں امدادی اور راحت رسانی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشن میں ایک دوسرا طیارہ بھی شامل تھا، جو بحفاظت لینڈ کر گیا۔ امریکی فوج کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کے سی -135 کے گرنے کی اصل وجہ کیا تھی، تاہم امکان یہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فضا میں کسی تصادم کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہو۔واضح رہے کہ کے سی -135 جیسے ایندھن بردار طیارے جنگی حالات میں جنگی طیاروں اور بمبار طیاروں کو فضا ہی میں ایندھن فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ طویل فاصلے تک اپنے ہدف تک پہنچ سکیں۔ یہ بڑا لاجسٹک آپریشن ہوتا ہے جس میں بیک وقت میں کئی جیٹ طیارے فضا میں موجود ہوتے ہیں اور انہیں ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایریل ری فیولنگ کے دوران جنگی طیارے کو ٹینکر طیارے کے بہت قریب پرواز کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد ٹینکر سے خاص نلکی (پروب) یا ڈروگ نکالی جاتی ہے اور پائلٹ اپنے طیارے کو اس کے ساتھ جوڑتا ہے، جس کے بعد ایندھن منتقل کیا جاتا ہے۔ اس دوران دونوں طیارے ایک دوسرے سے چند فٹ کے فاصلے پر ہوتے ہیں اور اکثر یہ کارروائی رات کے وقت انجام دی جاتی ہے۔
پائلٹ کے لیے اس پروب یا بعض صورتوں میں شٹل کاک کی شکل کے ڈروگ کے ساتھ رابطہ قائم رکھنا خاصی مہارت کا کام ہوتا ہے، خاص طور پر ایسے ماحول میں جہاں اردگرد کئی دوسرے طیارے بھی موجود ہوں۔ دشمن کی نظر سے بچنے کے لیے بعض اوقات اس مشن کے دوران طیاروں کی تمام روشنیاں بھی بند رکھی جاتی ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ یہ حادثہ عراق میں پیش آیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ حادثہ پڑوسی ملک ایران کی سرحد سے کتنی دور ہوا۔عام طور پر کے سی -135 طیارے میں تین افراد پر مشتمل عملہ ہوتا ہے، جن میں ایک پائلٹ، ایک شریک پائلٹ اور ایک بوم آپریٹر شامل ہوتا ہے۔امریکی فضائیہ کے مطابق فضائیہ کی ایئر موبلٹی کمانڈ کے بیڑے میں تقریباً 400 ٹینکر طیارے شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب کا امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران، 13 مارچ (یو ین آئی) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے ایک بیان کے مطابق امریکی ایئر کرافٹ کو بحیرۂ عمان میں ایران کی سمندری حدود سے تقریباً 340 کلو میٹر کے فاصلے پر جدید میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ دریں اثناء ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ دنیا آج مختلف یوم القدس کا مشاہدہ کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس کی آزادی قریب ہے، فتح آزادی کے متلاشیوں اور مظلوموں کی دسترس میں ہے۔ پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 44 ویں لہر آج صبح القدس کے شہداء کی یاد میں داغی گئی ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے یہ بھی کہا ہے کہ پانچواں امریکی بحری بیڑہ اور امریکی اڈے بابرکت رمضان المبارک کی تئیسویں صبح نشانہ بنائے گئے، مسلسل، جامع آپریشن میں میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026