جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
امریکی فوجی نقل و حرکت سے ایران مرعوب نہیں ہوگا، عباس عراقچی
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

امریکی فوجی نقل و حرکت سے ایران مرعوب نہیں ہوگا، عباس عراقچی

Awaz E Bihar•8 فروری، 2026 کو 03:20 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خلیجی خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ ایران کو خوفزدہ نہیں کرسکتا، جبکہ مسقط میں ہونے والی حالیہ بات چیت صرف جوہری امور تک محدود رہی۔اتوار کے روز تہران میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی فوجی اجتماع ایران کے لیے تشویش کا باعث نہیں بنے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران ایک سفارتی قوم بھی ہے اور ضرورت پڑنے پر دفاع کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ تہران جنگ کا خواہاں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مسقط مذاکرات میں صرف جوہری فائل زیر بحث آئی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی سٹیو ویٹکوف سے صرف مصافحہ ہوا، باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق موجودہ مذاکرات اور 2005 کی بات چیت میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اب خطے کے ممالک کی شرکت زیادہ نمایاں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ کی فوجی نقل و حرکت مذاکرات کے حوالے سے واشنگٹن کی سنجیدگی پر سوالات اٹھاتی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی ایلچی سٹیو ویٹکوف اور جیرڈ کشنر نے حال ہی میں بحیرہ عرب میں ایران کے قریب موجود طیارہ بردار جہاز "ابراہم لنکن" کا دورہ کیا تھا، جہاں ویٹکوف نے صدر ٹرمپ کے "طاقت کے ذریعے امن" کے پیغام کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مسقط میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات سنہ 2024ء کے بعد پہلی باضابطہ سفارتی پیش رفت تھے۔ مذاکرات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کو مثبت قرار دیا جبکہ عباس عراقچی نے بھی ماحول کو تعمیری بتایا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر کوئی امریکی حملہ ہوا تو تہران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026