جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایرانی فوج جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ایرانی فوج جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار

Awaz E Bihar•12 مئی، 2026 کو 04:02 PM•10 ویوز•2 منٹ پڑھیں

تہران :امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کے حوالے سے امیدوں میں کمی کے دوران ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے آج منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا: ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، تاہم ہماری توجہ اب بھی پائیدار امن پر مرکوز ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی حکام ملکی اور عوامی مفادات پر مبنی سفارتی راستے اور حل کے لیے پرعزم ہیں، جیسا کہ ایرانی خبر رساں ایجنسی ایسنا نے رپورٹ کیا۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ غلط حکمت عملی اور غلط فیصلے ہمیشہ غلط نتائج تک لے جاتے ہیں، یہ بات دنیا بھر نے سمجھ لی ہے۔انہوں نے مزید کہا: ہم تمام آپشنز کے لیے کھلے ہیں… اور وہ حیران رہ جائیں گے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکی تجویز پر دیا گیا جواب بہت منفی ہے۔
انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ 8 اپریل سے نافذ جنگ بندی معاہدہ ’’انتہائی نازک صورتحال‘‘ میں ہے، جس سے دوبارہ جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔دوسری طرف امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ اب فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے پر زیادہ سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، جیسا کہ سی این این نے رپورٹ کیا۔حکام نے مزید بتایا کہ ٹرمپ اس بات پر بھی برہم ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز کی بندش جاری رکھے ہوئے ہے، انہیں ایران کی قیادت میں اندرونی اختلافات بھی نظر آ رہے ہیں جو جوہری مذاکرات میں پیش رفت کو روک رہے ہیں۔اسی دوران پاکستان جو ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، دونوں فریقین کو قریب لانے اور جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔اس وقت سب سے بڑا تنازع ایران کے جوہری پروگرام کا ہے، جہاں امریکہ چاہتا ہے کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرے اور اندرونی سطح پر افزودگی مکمل طور پر بند کرے، جبکہ تہران کا مؤقف ہے کہ ان معاملات پر بات چیت بعد کے مرحلے میں ہونی چاہیے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026