جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایرانی میزائلوں نے امریکی تنصیبات کو تباہ کردیا
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ایرانی میزائلوں نے امریکی تنصیبات کو تباہ کردیا

Awaz E Bihar•19 مارچ، 2026 کو 05:55 PM•3 ویوز•5 منٹ پڑھیں

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں گیس کی اہم تنصیبات اور آئل فیلڈز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیے گئے میزائل کا ملبہ گرنے کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت آپریشن معطل کرنا پڑا۔
ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق حبشان گیس تنصیب کو میزائل کا ملبہ گرنے کے باعث بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ بڑے حادثے سے بچا جا سکے اور نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے۔
ایران کے ان حملوں سے باب آئل فیلڈ بھی متاثر ہوئی ہے، جس کے بعد وہاں بھی کام روک دیا گیا ہے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ میزائل کا ملبہ گرنے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اس وقت ماہرین اور تکنیکی عملہ گیس تنصیبات اور باب آئل فیلڈ کی بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے تاکہ توانائی کی فراہمی کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے عالمی منڈیوں پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 108.66 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 98.65 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
تیل کی اچانک قیمت میں پانچ فیصد سے زائد تک اضافے پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اچانک اتنا بڑا اضافہ خطے میں جنگ کے طوالت اختیار کرنے کے خدشات بڑھنے کے بعد ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اضافہ اس خدشے کے باعث ہوا کہ خطے میں جنگ طویل ہوسکتی ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور اس کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ سے تیل اور گیس کی ترسیل کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ کئی مقامات پر پیداوار بھی روک دی گئی ہے۔ جس کے باعث دنیا بھر میں تیل کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب اسرائیل کی جانب سے ایران کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے فوری بعد ایران کی جانب سے قطر میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں بھی تیل وگیس کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ جنوبی پارس فیلڈ کی تنصیبات کو نشانہ بنانا سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'موجودہ فوجی کشیدگی کے دوران قطر سے منسلک ایران کے جنوبی پارس فیلڈ کی تنصیبات کو اسرائیلی نشانہ بنانا ایک خطرناک اقدام ہے۔
ماجد انصاری نے خبردار کیا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے 'عالمی توانائی کی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے کے عوام اور ماحول کے لیے بھی خطرہ ہیں۔' انہوں نے قطر کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہا 'ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور اس انداز میں کام کریں جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام برقرار رہے۔
یہ بیانات ایرانی میڈیا کی ان رپورٹس کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں بتایا گیا تھا کہ بدھ کو ایران کے جنوبی شہر عسلویہ میں جنوبی پارس فیلڈ کے گیس اسٹوریج ٹینکوں پر امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ فضائی حملہ کیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں دو ریفائنریوں میں پیداوار رک گئی ہے جن کی مجموعی گنجائش روزانہ تقریباً 100 ملین کیوبک میٹر ہے۔
امریکہ اور اسرائیل 28 فروری سے ایران کے خلاف مشترکہ جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں اب تک سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت تقریباً 1,300 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ ایران نے جواب میں اسرائیل، اردن، عراق اور ان خلیجی ممالک پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں، جس سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں اور ہوائی سفر میں بھی خلل پڑا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو واضح پیغام دیا جا چکا ہے، اس لیے توانائی تنصیبات پر مزید حملوں کی ضرورت نہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بدھ کے روز ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا، جو دنیا کے سب سے بڑے گیس ذخائر میں شمار ہوتا ہے اور ایران کی توانائی کا اہم ذریعہ ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کو اس حملے کا پیشگی علم تھا تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر کا مؤقف حتمی نہیں اور اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں مزید اشتعال انگیز اقدامات کیے تو وہ دوبارہ ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حمایت کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے ساؤتھ پارس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے کی ان تمام تیل تنصیبات کو اپنا ہدف قرار دے دیا جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا ان کے زیرِ انتظام چلائی جارہی ہیں۔
اسی سلسلے میں ایران نے قطر میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل سے حملہ کیا، حملے کے بعد آگ لگ گئی، قطر انرجی کے مطابق حملے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
قطر نے راس لفان انڈسٹریل سٹی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کارروائی کو خطرناک کشیدگی اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026