جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد اسرائیل-لبنان مذاکرات
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد اسرائیل-لبنان مذاکرات

Awaz E Bihar•10 اپریل، 2026 کو 04:05 PM•3 ویوز•5 منٹ پڑھیں

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے نازک امریکی-ایران جنگ بندی کو بگاڑ سکنے کے خدشات کےبڑھنے پر اسرائیل اور لبنان اگلے ہفتے واشنگٹن میں بات چیت کریں گے۔جب سے حزبِ اللہ نے مارچ کے اوائل میں مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں شمولیت کی ہے اسرائیل کی طرف سے لبنان پر اب تک کی سب سے بھاری بمباری میں بدھ کے روز 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ جس سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی کو اس کے نافذ ہونے کے 48 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں ہلچل کا سامنا کرنا پڑا۔
اس اہلکار نے جمعرات کو کہا کہ "ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ محکمہ اگلے ہفتے اسرائیل اور لبنان کے ساتھ جاری جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کے لیے ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا۔" یہ سفارتی کوششوں سے آگاہ ایک ماخذ کی پہلے کی اطلاع کی تصدیق تھی۔
اسرائیل کے سخت گیر وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعرات کو اپنے وزراء کو لبنان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات تلاش کرنے کا حکم دیا تھا، جس میں حزبِ اللہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنے پر زور دیا گیا۔ لیکن نیتن یاہو کے اعلان کے بعد ایک لبنانی سرکاری اہلکار نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بیروت کوئی بھی مذاکرات شروع کرنے سے پہلے جنگ بندی چاہتا ہے، یہ بیان لبنان بھر میں جاری ہلاکت خیز حملوں کے ایک دن بعد آیا۔ ایک لبنانی سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ لبنان مذاکرات شروع کرنے سے پہلے جنگ بندی چاہتا ہے۔ نہ تو اسرائیل اور نہ ہی لبنان نے اگلے ہفتے امریکی مذاکرات کی عوامی تصدیق کی ہے۔
لبنانی حکام نے کہا کہ بدھ کو ہونے والی بم باری میں کم از کم 303 افراد ہلاک اور 1,150 زخمی ہوئے، جب کہ حزبِ اللہ نے کہا کہ ایک دن بعد وہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے خلاف جنگ میں مصروف تھا۔ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایئل زامیر نے جمعرات کو لبنان کے اندر بری فوجی دستوں کا معائنہ کیا اور انہیں بتایا کہ حزبِ اللہ کو ایک روز قبل کےحملوں میں "کاری ضرب" لگی ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق حکومتِ لبنان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا حکم حزبِ اللہ کو غیر مسلح کرنے اور امن قائم کرنے پر مرکوز تھا، تاہم اس نے فضائی حملوں میں فوری وقفہ نہیں دیا۔
بعد ازاں حزبِ اللہ کے ایک قانون ساز نے اپنی تنظیم کی طرف سے "لبنان" اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست کسی بھی مذاکرات کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ نیتن یاہو کے بیان کے ساتھ ہی، اسرائیل فوج نے بیروت کے جنوبی مضافات کو خالی کرنے کے لیے ایک نیا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔ بعد ازاں جمعرات کو، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ وہ لبنان میں حزبِ اللہ کی لانچ سائٹس کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس نے اسرائیلی شہریوں کو بھی خبردار کیا کہ گروپ ممکنہ طور پر "آنے والے گھنٹوں" میں فائرنگ بڑھا سکتا ہے۔
اسلام آباد، برسلز، ماسکو اور انقرہ نے مطالبہ کیا کہ امریکہ-ایران جنگ بندی کو لبنان تک بھی بڑھایا جائے۔ جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ "ہم جنوبی لبنان کی صورتحال کو خاص طور پر تشویش ناک سمجھتے ہیں اوراس اسرائیل کے پر تشدد حملے امن عمل کو ناکام بناسکتے ہیں، ایسا ہونے نہیں دینا چاہیے۔ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ تہران لبنان کو جنگ بندی کا "ناقابلِ تفریق حصہ" سمجھتا ہے اور صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے پاکستان میں ہفتے کے آخر میں امریکی مندوبین کے ساتھ طے پائے مذاکرات کو "بےمعنی" کر دیا ہے۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے تازہ تحریری پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ اور اسرائیل سے جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ ایک قوم کے طور پر اپنے حقوق کا دفاع کرے گا۔ "یہاں پر حزبِ اللہ کہاں ہے؟" حزبِ اللہ نے کہا کہ اس نے جمعرات کو اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزی کے جواب میں اسرائیل کی طرف راکٹ داغے۔ لیکن اسرائیل اور امریکہ دونوں اصرار کرتے ہیں کہ لبنان میں لڑائی جنگ بندی میں شامل نہیں ہے۔
نیتن یاہو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ"ہم حزبِ اللہ پر درستگی اور عزم کے ساتھ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔" "ہمارا پیغام واضح ہے: جو بھی اسرائیلی شہریوں کے خلاف کارروائی کرے گا، ہم اُس پر حملہ کریں گے۔ جہاں ضروری ہو ہم حزبِ اللہ کو نشانہ بنانا جاری رکھیں گے۔"
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں اپنی فتح کا دعویٰ کیا جب انہوں نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا تاکہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت کے ذریعے اس تنازعے کو ختم کیا جا سکے جس نے پہلے ہی ہزاروں افراد ہلاک کیے اور عالمی معیشت کو بحران میں ڈالا۔ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو جمعرات کو بتایا کہ وہ جنگ بندی کے بعد ایران کے ساتھ امن معاہدے کے بارے میں "بہت پُر امید" ہیں اور کہا کہ اسرائیل لبنان میں حملوں کو "کم کر رہا" ہے۔ سِول ڈیفنس کے مطابق، بدھ کو لبنان پر حملوں کے بعد ملبے تلے کئی لاشیں اب بھی ہیں۔ اگر پاکستان میں مذاکرات آگے بڑھتے ہیں تو ایک کلیدی متنازعہ نکتہ آبنائے ہرمز ہے، جس کے ذریعے پر امن ماحول میں دنیا کے تیل کا ایک پانچواں حصہ اور بڑی مقدار میں قدرتی گیس اور کھاد گزرتی ہے۔ ایران نے سمندری مائنز کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو آبنا میں سفر کرنے والے جہازوں کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کیا ۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026