جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری

Awaz E Bihar•4 اگست، 2026 کو 02:51 PM•14 ویوز•5 منٹ پڑھیں

یروشلم : امریکہ اور خطے کے دیگر ممالک کی جانب سے غزہ سے متعلق روڈ میپ پر عمل درآمد کی کوششیں جاری ہیں، تاہم دوسری جانب اسرائیل مختلف علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔اس دوران واشنگٹن کا کہنا ہے کہ مذاکرات عملی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی انخلا کے وقت اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے طریقہ کار پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں قائم سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیے جانے تک غزہ سے انخلا شروع نہیں کرے گا۔یہ اعلان اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے روڈ میپ کی بعض شقوں پر تحفظات ظاہر کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔کونسل کے مطابق حماس نے ثالث ممالک کے سامنے ہلکے اور بھاری ہتھیار چھوڑنے اور سرنگوں کے پورے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس منصوبے کا حتمی مقصد غزہ کی بتدریج ایک آزاد شہری انتظامیہ کو منتقلی ہے، تاکہ خطے میں امن، استحکام اور تعمیرِ نو کے نئے مرحلے کی راہ ہموار کی جا سکے۔دریں اثنا ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ سلامتی کونسل کے حکام نے امریکی کانگریس کی قیادت کے ساتھ متعدد اجلاس کیے، جن میں قومی سلامتی کے سینئر مشیروں اور ایوانِ نمائندگان و سینیٹ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کے رہنماؤں کے دفاتر کے اعلیٰ اہلکار بھی شریک تھے۔عہدیدار کے مطابق وفد نے ان اجلاسوں میں غزہ سے متعلق روڈ میپ کی تفصیلات، اسرائیل اور حماس کے ساتھ ہونے والی تازہ مشاورت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ منصوبہ بندی پر عمل درآمد کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے ساتھ دونوں جماعتوں کے اتفاقِ رائے کی بنیاد پر امن کی کوششوں، سکیورٹی اور مؤثر حکمرانی کے فروغ اور آئندہ مرحلے میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے مالی معاونت یقینی بنانے پر کام جاری ہے۔
یہ پیش رفت مصر، قطر، ترکیہ اور امریکہ کی قیادت میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد سامنے آئی، جن کے نتیجے میں حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں نے غزہ سے متعلق روڈ میپ کی شقوں پر اصولی آمادگی ظاہر کی۔اس منصوبے میں فوجی کارروائیوں کا خاتمہ، شہری اور سکیورٹی اختیارات ایک آزاد قومی کمیٹی کو منتقل کرنا، بین الاقوامی استحکامی فورس کی تعیناتی، اور ہتھیاروں کو مرحلہ وار منظم کرنے کا عمل شامل ہے۔تاہم معاہدے پر عمل درآمد کے طریقۂ کار پر بنیادی اختلاف اب بھی برقرار ہے۔
اسرائیل کا مؤقف ہے کہ غزہ سے انخلا سے پہلے حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جانا ضروری ہے، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں سے متعلق کسی بھی اقدام کو اسرائیلی انخلا کے عملی آغاز اور معاہدے کے تمام مراحل پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہونا چاہیے۔سیاسی پیش رفت کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق، وسطی غزہ میں شیخ عجلین روڈ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے حملے میں دو فلسطینی جاں بحق ہوئے، جبکہ مشرقی علاقوں پر مسلسل توپ خانے سے گولہ باری بھی کی گئی۔اس کے ساتھ ہی خان یونس شہر کے مشرق میں بے گھر افراد کے خیموں کی جانب بھی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔غزہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی معاہدوں کو عملی اقدامات میں تبدیل ہوتے دیکھنے کے منتظر ہیں، تاکہ بمباری کا سلسلہ رکے اور ایسے ٹھوس ضمانتیں فراہم کی جائیں ،جو نئے طے پانے والے اتفاقات کو ناکام ہونے سے بچا سکیں۔غزہ کی تازہ صورتحال کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع تلفیت اور جالود دیہات پر حملہ کرکے متعدد فلسطینی گھروں اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جبکہ انہوں نے نابلس کے مشرق میں واقع مقامِ قبرِ یوسف پر بھی دھاوا بولا۔
ادھر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے علاقے میں آبادکاروں نے اپنے مویشی فلسطینی زرعی اراضی میں چھوڑ دیے، جبکہ ایک اور گروپ نے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبہ کفر مالک کے اطراف میں گھس کر کارروائی کی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے طولکرم میں چھاپے مارے، جن میں دیوار اور آبادکاری کے خلاف مزاحمتی اتھارٹی کے سربراہ مؤید شعبان کے گھر پر بھی کارروائی کی گئی۔بعد ازاں فوج نے طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ میں بھی داخل ہو کر قلقیلیہ شہر میں تلاشی اور گرفتاریوں کی وسیع مہم چلائی۔سکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ غزہ کے عوام کو بڑھتے ہوئے انسانی بحران کا بھی سامنا ہے، جو خطے میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث مزید سنگین ہو گیا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کی رپورٹ کے مطابق لاکھوں فلسطینی عارضی خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں مناسب ہوا کی آمدورفت کا انتظام نہیں اور پانی کی شدید قلت ہے۔اس صورتحال نے گرمی سے ہونے والی بیماریوں اور پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے۔مقامی محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا، جبکہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگست بھر درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس سے بے گھر افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ اور صحت کے شعبے پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب غزہ سے متعلق روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں، تاہم اس منصوبے کی کامیابی اب بھی ثالثوں کی اس صلاحیت پر منحصر ہے کہ وہ اسرائیل کے حماس کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے اور حماس کے اس مؤقف کے درمیان موجود اختلاف ختم کر سکیں، جس کے مطابق کسی بھی سکیورٹی انتظام کو اسرائیلی فوج کے انخلا سے مشروط ہونا چاہیے۔ اس دوران فوجی کارروائیاں اور انسانی بحران بدستور زمینی صورتحال کو نہایت پیچیدہ بنائے ہوئے ہیں۔




شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026