جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
صحافی جمی کیمل کے میلانیا ٹرمپ کومتوقع بیوہ کہنے پر صدر ٹرمپ کا برطرفی کا مطالبہ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

صحافی جمی کیمل کے میلانیا ٹرمپ کومتوقع بیوہ کہنے پر صدر ٹرمپ کا برطرفی کا مطالبہ

Awaz E Bihar•28 اپریل، 2026 کو 04:01 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو مطالبہ کیا ہے کہ اے بی سی چینل لیٹ نائٹ شو کے میزبان جمی کیمل کو فارغ کر دے، کیوں کہ انھوں نے اپنے شو میں وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ڈنر کے ایک اسکیچ کے دوران خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کو مذاقاً ’’متوقع بیوہ‘‘ کہہ دیا تھا۔ اس سے قبل میلانیا ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ ان ریمارکس کی وجہ سے جمی کیمل کو نوکری سے نکال دینا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا ’’جمی کیمل کو فوری طور پر ڈزنی اور اے بی سی سے نکال دیا جانا چاہیے۔‘‘ انھوں نے اس مذاق کو ’’تشدد کی قابل مذمت ترغیب‘‘ قرار دیا۔
کیمل نے یہ جملہ اپنے شو ’’جمی کیمل لائیو‘‘ میں جمعرات کو کہا تھا، یعنی وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ڈنر سے چند دن قبل، جس میں ایک مسلح شخص نے داخل ہو کر فائرنگ کی تھی، جس کی وجہ سے صدر ٹرمپ، میلانیا اور دیگر اعلیٰ حکام کو حفاظتی اقدام کے طور پر فوری طور پر نکال کر لے جایا گیا تھا۔ کیمل نے طنزیہ انداز میں کہا تھا ’’خاتونِ اوّل ایسی چمک رکھتی ہیں جیسے ایک متوقع بیوہ۔'' میلانیا ٹرمپ نے پیر کی صبح ایکس ایک پوسٹ میں کہا کہ کیمل کا مونولاگ ’’کامیڈی نہیں بلکہ زہریلا ہے‘‘ اور یہ امریکہ میں سیاسی بیماری کو بڑھا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو ہمارے گھروں میں ہر رات نفرت پھیلانے کا موقع نہیں ملنا چاہیے اور اے بین سی پر الزام لگایا کہ وہ کیمل کی حمایت کر رہا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ادارے کو اس کے خلاف سخت قدم اٹھانا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ ملانیا ٹرمپ کے بارے میں جمی کیمل کے ریمارکس انتہائی حیران کن اور شرم ناک ہیں، ان کے خاتون اوّل کو متوقع بیوہ کے ریمارکس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، مسلح شخص بدترین ارادے کے ساتھ وائٹ ہاؤس عشائیہ کی تقریب میں آیا، کیمل کے ریمارکس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
امریکی صدر نے مطالبہ کیا ڈزنی اور اے بی سی نیٹ ورک جمی کیمل کو فوری ملازمت سے برطرف کرے۔ یہ تنازع اے بی سی کی پیرنٹ کمپنی ڈزنی کے لیے آزادیٔ اظہار کا بڑا امتحان بن گیا ہے، کیمل نے اس سے پہلے بھی صدر ٹرمپ پر طنزیہ جملے کسے تھے، جن میں انھوں نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب اور ٹرمپ کے سوشل میڈیا پوسٹس کا مذاق اڑایا تھا، جنھیں بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے کیمل کے ریمارکس کو ’’شدید غیر متوازن‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات لوگوں کو تشدد کی طرف مائل کر سکتے ہیں۔ یہ تنازع اب ڈزنی کے نئے سی ای او جوش ڈی امارو کے لیے بھی پہلا بڑا امتحان سمجھا جا رہا ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026