جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
برکس سربراہ اجلاس کے لیے دہلی پہنچے روس، ایران، برازیل، جنوبی افریقہ سمیت متعدد ممالک کے رہنما
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

برکس سربراہ اجلاس کے لیے دہلی پہنچے روس، ایران، برازیل، جنوبی افریقہ سمیت متعدد ممالک کے رہنما

Awaz E Bihar•11 ستمبر، 2026 کو 03:49 PM•21 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ہندوستان کی میزبانی میں یہاں ہفتہ کے روز سے شروع ہونے والے 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں حصہ لینے کے لیے رکن ممالک کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، برازیل کے وزیرِ خارجہ ماؤرو ویرا، یوگانڈا کی نائب صدر جیسیکا الوپو، اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گترش اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے صدر زو جیائی یہاں پہنچ گئے۔دو روزہ اس اجلاس میں حصہ لینے والے تمام رہنماؤں کا ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔ اجلاس کا موضوع " مضبوط ، اختراع ، تعاون اور پائیدار ترقی کا قیام " ہے۔ ہندوستان چوتھی بار برکس کی صدارت کر رہا ہے اور یہ اجلاس اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس سال یہ گروپ اپنے قیام کے 20 سال بھی مکمل کر رہا ہے۔ اجلاس میں برکس کے 11 رکن ممالک برازیل، روس، ہندوستان، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے اعلیٰ رہنما نیز سربراہانِ مملکت شامل ہو رہے ہیں۔یہ مسعود پزشکیان کا پہلا دورۂ ہندوستان ہے اور شام کو ان کا وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کا پروگرام ہے۔ مغربی ایشیا کے بحران کے مدنظر اس بات چیت کو اہم مانا جا رہا ہے۔ہندوستان اور برازیل کے درمیان طویل عرصے سے دوستی اور گلوبل ساؤتھ میں تعاون بڑھانے کا عزم ہے جبکہ ہندوستان اور روس کے تعلقات خاص اور استحقاق یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان بھی اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی پرانے اور مضبوط تعلقات ہیں۔یوراگوئے کے وزیرِ خارجہ ماریو لوبیتکن سربراہ اجلاس میں لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہندوستان اور یہ کمیونٹی تجارت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور گلوبل ساؤتھ میں شراکت داری مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ہندوستان اور یوگانڈا کے درمیان مشترکہ تاریخ اور بڑھتی ہوئی شراکت داری پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گترش کا دورہ برکس ممالک کی کثیر جہتی اور امن، ترقی نیز بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تعمیری بات چیت کے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتا ہے۔ اے آئی آئی بی کے صدر زو جیائی کے دورے سے پائیدار ترقی اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے مواقع بڑھانے والی شراکت داری مضبوط ہوگی۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026