جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
لبنان و اسرائیل کا اجلاس بند گلی میں پہنچ گیا
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

لبنان و اسرائیل کا اجلاس بند گلی میں پہنچ گیا

Awaz E Bihar•26 جون، 2026 کو 03:51 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

لبنان :ایک امریکی ذریعے نے "العربیہ" چینل پر انکشاف کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کا اجلاس جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا کی وجہ سے بند گلی میں پہنچ گیا ہے۔ امریکی ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنانی فریق اسرائیلی انخلا کے لیے ایک واضح ٹائم فریم کا مطالبہ کر رہا ہے اور واشنگٹن ایک ایسے معاہدے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جس میں جنوبی لبنان سے اسرائیل کا مرحلہ وار انخلا شامل ہو۔
اعلیٰ اسرائیلی اور لبنانی حکام نے جمعرات کو جنوبی لبنان کے بفر زون سے کسی بھی اسرائیلی انخلا کی تردید کی ہے۔ یہ تردید ایک امریکی اہلکار کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے لبنانی حکومت کی طرف خیر سگالی کے جذبے کے طور پر خطے سے اپنی کچھ افواج کو واپس بلا لیا ہے۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے جمعرات کو کہا کہ تل ابیب جنوبی لبنان سے اپنی افواج اسی وقت واپس بلائے گا جب حزب اللہ کو غیر مسلح کر دیا جائے گا
اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم جنوبی لبنان سے اپنی افواج اس وقت تک واپس نہیں بلائیں گے جب تک حزب اللہ ایک خطرہ بنی رہے گی۔ اسے غیر مسلح نہیں کیا جاتا اور اس کی فوجی صلاحیتوں کو ختم نہیں کیا جاتا۔
اسرائیل اور لبنان امریکہ کی حمایت یافتہ ایک ایسی تجویز پر بحث کر رہے ہیں جس کے تحت اسرائیلی افواج لبنانی سرزمین کا وہ حصہ لبنانی فوج کے حوالے کر دیں گی جس پر اس نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا تاکہ لبنان مقبوضہ علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی طرف قدم بڑھا سکے۔ "تجرباتی زون" قائم کرنے کی تجویز واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تازہ ترین دور کا حصہ ہے۔ اس کی رفتار میں اس وقت کمی آئی جب ایران نے لبنانی معاملے کو امریکہ کے ساتھ اپنے مذاکرات میں شامل کرنے کی کوشش کی۔
امریکہ اور ایران نے گزشتہ ہفتے ایک عبوری معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر معاندانہ کارروائیاں ختم ہو جائیں گی۔ دونوں نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ضمانت دینے کا عہد کیا جس کا مطلب تہران کے لیے یہ ہے کہ اسرائیلی افواج کا جنوبی لبنان سے انخلا ضروری ہے۔


شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026