جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 لکھنؤ کی کولکتہ پر سنسنی خیز فتح
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

لکھنؤ کی کولکتہ پر سنسنی خیز فتح

Awaz E Bihar•9 اپریل، 2026 کو 07:34 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

آئی پی ایل 2026 کے 15ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل دوسری جیت درج کر لی ہے۔ ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ کے ہیرو مکول چودھری رہے، جنہوں نے ناممکن نظر آنے والی جیت کو حقیقت میں بدل دیا۔
مکُل چودھری (ناٹ آؤٹ 54) اور آیوش بدونی (54) کی جارحانہ اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو تین وکٹ سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ یہ ٹورنامنٹ میں لکھنؤ کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔125 رنز پر چھ وکٹ گنوا چکی لکھنؤ ٹیم کے لیے مکُل چودھری جیت کے اصل ہیرو ثابت ہوئے۔ انہوں نے 27 گیندوں پر دو چوکے اور سات چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 54 رنز بنائے اور ٹیم کو سات وکٹ پر 182 رنز تک پہنچاتے ہوئے سنسنی خیز انداز میں فتح دلائی۔
182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے مچل مارش اور ایڈن مارکرم کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 41 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں ویبھو اروڑا نے ایڈن مارکرم (22) اور مچل مارش (15) کو آؤٹ کر کے کولکاتا کو دوہری کامیابی دلائی۔اس کے بعد کپتان رشبھ پنت اور آیوش بدونی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم نویں اوور میں کیمرون گرین نے رشبھ پنت (10) کو آؤٹ کر دیا۔ نکولس پورن (13) اور عبدالصمد (2) بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔
پندرھویں اوور میں انکُل رائے نے آیوش بدونی کو آؤٹ کر کے لکھنؤ کو بڑا دھچکا دیا۔ بدونی نے 34 گیندوں پر سات چوکے اور دو چھکے لگا کر 54 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اگلے ہی اوور میں سنیل نرائن نے محمد شامی کو پویلین واپس بھیج آدیا۔اس کے بعد مکُل چودھری نے تن تنہا دونوں سروں سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھکوں کی بارش کر دی اور آخری گیند پر ایک رن لے کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ویبھو اروڑا اور انکُل رائے نے دو، دو وکٹ حاصل کیے، جبکہ سنیل نرائن، کارتک تیاگی اور کیمرون گرین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026