جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے آخری رسومات کا آغاز، جسد خاکی تہران پہنچا دیا گیا
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے آخری رسومات کا آغاز، جسد خاکی تہران پہنچا دیا گیا

Awaz E Bihar•3 جولائی، 2026 کو 03:58 PM•48 ویوز•5 منٹ پڑھیں

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز ہو گیا جسد خاکی کا تابوت تہران پہنچا دیا گیا۔
28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں خاندان کے کئی افراد کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور شہید کے جسد خاکی کے تابوت کو دارالحکومت تہران کی جامع مسجد میں پہنچا دیا گیا ہے۔
شہید رہبر اعظم کا جسد خاکی امام خمیننی حسینیہ سینٹر میں رکھا گیا ہے، جہاں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسد خاکی پر امام حسین ؓ کے روضہ مبارک کا سرخ پرچم اوڑھا دیا گیا ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں عوام اپنے محبوب لیڈر کا آخری دیدار کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر اور ماتمی ماحول ہے۔ جب کہ تعزیتی تقریبات میں مجموعی طور پر لاکھوں ایرانی عوام، رہنما اور معزز شخصیات ان کا آخری دیدار کریں گی۔
تہران میں تعزیتی تقریبات کے سلسلے میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مصلیٰ الکبیر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ ہیں جبکہ لاکھوں افراد کی شرکت کے پیش نظر متعلقہ اداروں کی تیاریاں مسلسل اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق تہران کے انقلاب اسکوائر میں آیت اللہ خامنہ ای سے منسوب علامتی مٹھی بھی نصب کر دی گئی ہے جو آخری رسومات کی تیاریوں کا حصہ ہے جبکہ ملک بھر میں سوگ کی فضا نمایاں ہے۔
دریں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات نے امتِ مسلمہ کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ تاہم یہ سرخ سفر کا اختتام نہیں بلکہ اتحاد، استقامت اور ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم ہر آزمائش کے بعد پہلے سے زیادہ متحد، مضبوط اور پُر امید ہو کر ابھرتی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آخری رسومات میں بھرپور شرکت کرکے قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات تین شہروں میں 9 جولائی تک جاری رہیں گی۔ ان کی آخری رسومات اور سوگ کی تقریبات میں شرکت کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد سمیت کئی ملک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔
شہید آیت اللہ خامنہ کو 9 جولائی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ تہران پہنچنے پر ایران کے اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے فیلڈ مارشل کا بھرپور اور پروقار استقبال کیا۔ استقبال کرنے والی اہم شخصیات میں ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی شامل تھے، جنہوں نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی معزز مہمانوں کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھے۔ فیلڈ مارشل اپنے اس دورے کے دوران شہید سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے،۔
جس میں وہ پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان کی جانب سے اس عظیم قومی سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کریں گے۔
ایران کے نیم فوجی سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (آئی آر جی سی) کی قیادت کرنے والے ایک طاقتور جنرل منظرِ عام پر آ گئے ہیں جیسا کہ تہران جمعہ کو سپریم لیڈر مرحوم علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاری کر رہا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کی آن لائن شائع کردہ تصاویر میں دکھایا گیا کہ جنرل احمد وحیدی 86 سالہ خامنہ ای کے جنازے سے متعلق ایک اجلاس میں شریک تھے۔ پھر جمعرات کی رات وہ ان کے تابوت کے برابر بیٹھے ہوئے تھے جب تہران کے مرکز میں سپریم لیڈر کے سابق گھر کے قریب ان کے لیے ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ماہرین کا بیان ہے کہ وحیدی امریکہ سے جنگ کے ممکنہ مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات میں ایران کا سخت مؤقف وضع کرنے میں ایک اہم عنصر بن گئے ہیں۔ خیال ہے کہ وہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے براہِ راست رابطے میں رہنے والے ایک مختصر گروہ کا حصہ ہیں۔خود وحیدی کو آٹھ فروری سے ایران کی جنگ شروع ہونے سے چند ہفتے پہلے سے منظرِ عام پر نہیں دیکھا گیا۔ایران کے سرکاری میڈیا کی شائع کردہ ویڈیو میں تہران میں خامنہ ای کے احاطے میں ان کے لیے سوگ کی ایک تقریب دکھائی گئی۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ خامنہ ای کی میت سٹیج پر ایک تابوت کے اندر رکھی تھی جس کے سامنے سرخ گلِ لالہ رکھے ہوئے تھے۔ سامنے چھت سے کاغذی تتلیاں لٹکی ہوئی تھیں۔

سیاہ رنگ میں ملبوس سوگواران نے تابوت سے مس کرنے کے لیے سکارف اور دیگر اشیاء حاضرین کی طرف اچھال دیں جو ایران میں ایک عام رواج ہے۔

بعد میں سرکاری میڈیا نے خامنہ ای کے سرخ پرچم میں لپٹے ہوئے تابوت کی تصاویر دکھائیں۔ یہ عراق کے شہر کربلا میں امامِ حسین کے سنہری گنبد والے مزار پر لہرانے والے پرچم تھا۔

ہفتے کے روز سے ایران خامنہ ای کی آخری رسومات ادا کرے گا اور ان کی میت ایران اور ہمسایہ ملک عراق دونوں شہروں میں پہنچائی جائے گی۔ جنازے کا آغاز تہران کے موصلای امام خمینی سے ہو گا جہاں حکام خامنہ ای کی یاد منانے کے لیے سڑکوں اور روزمرہ کے معمعلات بند کر دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خامنہ ای نے مغرب کا مقابلہ کرتے ہوئے عشروں تک آہنی ہاتھوں سے ایران کی قیادت کی۔


شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026