جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سوئٹزرلینڈ میں نئے سال کا جشن ماتم میں تبدیل، 40 افراد ہلاک
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

سوئٹزرلینڈ میں نئے سال کا جشن ماتم میں تبدیل، 40 افراد ہلاک

Awaz E Bihar•1 جنوری، 2026 کو 02:02 PM•1 ویوز•2 منٹ پڑھیں

سوئٹزرلینڈ کے لگژری اسکی ریزورٹ شہر کرانس مونٹانا میں نئے سال کی رات ایک گنجان آباد بار میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے والیس کینٹن کی پولیس نے جمعرات کی علی الصبح بتایا کہ سیاحوں میں مقبول ایک بار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی، جہاں نئے سال کی تقریبات جاری تھیں۔
پولیس بیان کے مطابق کئی افراد جان سے گئے جبکہ دیگر زخمی ہوئے اور واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بڑے پیمانے پر ہنگامی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس، فائر فائٹرز اور ریسکیو عملے کی بڑی تعداد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے، جب کہ آپریشن تاحال جاری ہے۔
سوئس اخبار بلک نے موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کے حوالے سے ہلاکتوں کی تعداد درجنوں میں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ علاقائی اخبار لی نوویلیسٹ کے مطابق تقریباً 40 ہلاکتوں اور 100 زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
سوئس میڈیا کی شائع کردہ تصاویر میں ایک عمارت کو شعلوں میں گھرا اور لوگوں کو اندھیرے میں چیختے اور بھاگتے دکھایا گیا۔ بعض رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران آتش بازی کے استعمال سے آگ لگنے کا امکان ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وجہ ابھی معلوم نہیں۔
پولیس ترجمان گیٹن لاتھیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدا میں نامعلوم نوعیت کا ایک دھماکا ہوا تھا، جو تقریباً رات ڈیڑھ بجے لی کانسٹیلیشن نامی بار میں پیش آیا، جہاں نئے سال کی تقریبات کے لیے 100 سے زائد افراد جمع تھے۔
دھماکے کے کئی گھنٹے بعد اے ایف پی کے فوٹوگرافر نے کرانس مونٹانا جانے والی سڑک پر متعدد ایمبولینسز دیکھیں۔ پولیس کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور کرانس مونٹانا کے اوپر نو فلائی زون نافذ کر دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026