جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بدنام منشیات اسمگلر سلیم ڈولاکو ترکی سے واپس لانا این سی بی کی بڑی کامیابی: شاہ
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

بدنام منشیات اسمگلر سلیم ڈولاکو ترکی سے واپس لانا این سی بی کی بڑی کامیابی: شاہ

Awaz E Bihar•28 اپریل، 2026 کو 05:05 PM•15 ویوز•3 منٹ پڑھیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نارکو سنڈیکیٹ کے خلاف حکومت کی 'زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ترکی سے بدنام منشیات اسمگلر محمد سلیم ڈولا کو واپس لانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
مسٹر شاہ نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ "مودی حکومت کی نارکو سنڈیکیٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت این سی بی نے آج ترکی سے بدنام منشیات اسمگلر محمد سلیم ڈولا کو واپس لانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ کارٹیل کو مکمل طور پر ختم کرنے کے حکومتی مشن کے تحت ہماری انسدادِ منشیات ایجنسیوں نے عالمی ایجنسیوں کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے سرحدوں کے پار بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرگ سرغنہ کہیں بھی چھپ جائیں، اب ان کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ سلیم ڈولا کی واپسی حکومت کے اس مضبوط عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ تمام مفرور منشیات مجرموں اور منظم جرائم کے سنڈیکیٹ کے ارکان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
این سی بی نے بین الاقوامی اور ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر 'آپریشن گلوبل ہنٹ' کے تحت مطلوب منشیات اسمگلر محمد سلیم ڈولا کو ترکی سے واپس لانے میں کامیابی حاصل کی۔ آج صبح نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی این سی بی نے اسے حراست میں لے لیا۔
سلیم ڈولا (59 سال، ممبئی کا رہائشی) کے خلاف مارچ 2024 میں ہندوستان کی درخواست پر انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں منشیات اسمگلنگ کے کئی مقدمات میں اس کی تلاش تھی اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے باہر تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں ڈولا نے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے کئی ممالک میں پھیلا ایک بڑا بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک قائم کر لیا تھا۔
اس کے دو دہائیوں پر محیط مجرمانہ ریکارڈ میں مہاراشٹر اور گجرات میں ہیروئن، چرس، میفیڈرون، مینڈریکس اور میتھامفیٹامین کی بڑی کھیپ پکڑے جانے کے معاملات میں اس کی براہ راست شمولیت سامنے آئی ہے۔ سلیم ڈولا ہندوستان میں نچلے درجے کے تقسیم نیٹ ورک کے لیے ایک ہول سیل سپلائر کے طور پر بھی سرگرم رہا ہے۔
اس کے علاوہ گجرات اے ٹی ایس اور ممبئی پولیس کو بھی اس کی تلاش تھی۔ اس سے قبل اس کے بیٹے تاہل سلیم ڈولا اور دیگر ساتھیوں کو 2025 میں متحدہ عرب امارات سے حوالگی کے بعد ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ یہ کارروائی ترکی کے حکام، انٹرپول اور ہندوستانی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تعاون اور مربوط حکمت عملی کی ایک بہترین مثال ہے۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026