جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
دردناک سڈنی حملے میں باپ بیٹا ملوث، پولیس کا مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنےکا اعلان
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

دردناک سڈنی حملے میں باپ بیٹا ملوث، پولیس کا مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنےکا اعلان

Awaz E Bihar•15 دسمبر، 2025 کو 01:59 PM•2 ویوز•5 منٹ پڑھیں

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر فائرنگ کرکے 15 افراد کو ہلاک کرنے والے مبینہ حملہ آور باپ بیٹا نکلے جن کی تفصیلات پولیس نے بھی جاری کردی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے پیر کی صبح پریس کانفرنس میں بتایا کہ 50 سالہ باپ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
ریاستی نشریاتی ادارے اے بی سی اور دیگر مقامی میڈیا کے مطابق باپ اور بیٹے کی شناخت بالترتیب ساجد اکرم اور نوید اکرم کے طور پر کی گئی ہے۔
حکام نے اتوار کو ہونے والی فائرنگ کو ایک منصوبہ بند یہود مخالف (اینٹی سیمیٹک) حملہ قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد 40 افراد اب بھی اسپتال میں ہیں، جن میں دو پولیس افسران بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ متاثرین کی عمریں 10 سے 87 برس کے درمیان ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق شدید گرمی کے باعث ساحل پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور حملہ تقریباً 10 منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد سینکڑوں افراد ریتیلے ساحل اور قریبی گلیوں میں جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے۔
پولیس نے بتایا کہ تقریباً ایک ہزار افراد اس ہدف بنائی گئی تقریب میں شریک تھے، جو ساحل کے قریب ایک چھوٹے سے پارک میں منعقد کی گئی تھی۔
حملے کے دوران ایک مسلح شخص کو قابو میں کرکے اسلحہ چھیننے والے ایک راہ گیر کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جسے ہیرو قرار دیا جارہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس کے اقدام سے کئی جانیں بچ گئیں۔
سیون نیوز آسٹریلیا کے مطابق اس شخص کا نام احمد الاحمد ہے۔ ان کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ 43 سالہ فروٹ شاپ کے مالک احمد الاحمد کو دو گولیاں لگی تھیں اور ان کی سرجری کی گئی ہے۔
اس شخص کے لیے بنائے گئے فنڈ ریزنگ پیج پر پیر کی دوپہر تک 3 لاکھ 50 ہزار آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 33 ہزار برطانوی پاؤنڈ) جمع ہو چکے تھے۔
پولیس نے حملہ آوروں کے نام جاری نہیں کیے، تاہم بتایا کہ حملہ آور باپ کے پاس 2015 سے اسلحہ رکھنے کا لائسنس تھا اور اس کے پاس چھ لائسنس یافتہ ہتھیار موجود تھے۔ وزیر داخلہ ٹونی برک نے بتایا کہ حملہ آور باپ 1998 میں طالب علم ویزا پر آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آسٹریلیا میں پیدا ہوا اور وہ آسٹریلوی شہری ہے۔ پولیس نے اسلحے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم جائے وقوع سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں حملہ آوروں کو بولٹ ایکشن رائفل اور شاٹ گن سے فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس کمشنر مال لینن نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہم دونوں افراد کے پس منظر کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔ اس وقت ہمیں ان کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔" بونڈی کی رہائشی 27 سالہ مورگن گیبریل نے بتایا کہ وہ قریبی سنیما جا رہی تھیں جب انہوں نے پہلے آتش بازی جیسی آوازیں سنیں، پھر لوگ ان کی گلی میں دوڑتے ہوئے آئے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں نے چھ یا سات لوگوں کو پناہ دی۔ ان میں سے دو میرے قریبی دوست تھے اور باقی سڑک پر موجود لوگ تھے۔ لوگوں کے فون ساحل پر رہ گئے تھے اور سب بس جان بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح بہت افسردہ ماحول ہے۔ عام طور پر پیر کے دن یہاں مجمع ہوتا ہے، لوگ تیراکی، سرفنگ اور دوڑ لگا رہے ہوتے ہیں، مگر آج سب کچھ بہت خاموش ہے اور فضا میں سوگ کی کیفیت ہے۔بونڈی پویلین کے قریب پھولوں اور اسرائیلی و آسٹریلوی جھنڈوں کے ساتھ ایک عارضی یادگاری مقام قائم کیا گیا جبکہ آن لائن تعزیتی کتاب بھی بنائی گئی ہے۔ ملزمان کے گھر جو سڈنی کے مغرب میں تقریباً 36 کلومیٹر دور بونیرگ کے علاقے میں واقع ہے، پیر کو سخت سیکیورٹی میں تھا اور کئی پڑوسی گھروں کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے پیر کی صبح بونڈی ساحل کا دورہ کیا اور جائے وقوع پر پھول رکھے۔
انہوں نے کہا کہ'جو کچھ ہم نے کل دیکھا وہ خالص شرارت، یہود مخالف نفرت اور ہمارے ملک میں دہشت گردی کا ایک واقعہ تھا، وہ بھی ایک علامتی آسٹریلوی مقام پر۔' انہوں نے مزید کہا کہ ' آج یہودی برادری دکھ میں ہے۔ آج تمام آسٹریلوی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم یہود مخالف نفرت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ یہ ایک ناسور ہے اور ہم اسے مل کر ختم کریں گے۔
بعد ازاں البانیز نے آسٹریلوی عوام سے اپیل کی کہ وہ یہودی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک موم بتی روشن کریں۔ 'تاکہ یہ پیغام دیا جاسکے کہ روشنی اندھیرے کو شکست دے گی۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026