جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ہنگری میں 16 سال بعد اقتدار بدل گیا، وکٹر اوربان کا دور ختم، پیٹر میگیار وزیراعظم بن گئے
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ہنگری میں 16 سال بعد اقتدار بدل گیا، وکٹر اوربان کا دور ختم، پیٹر میگیار وزیراعظم بن گئے

Awaz E Bihar•10 مئی، 2026 کو 03:30 PM•10 ویوز•2 منٹ پڑھیں

ہنگری میں 16 سال تک اقتدار میں رہنے والے وزیراعظم وکٹر اوربان کے دور کا اختتام ہوگیا جبکہ سینٹر رائٹ جماعت تیسزا پارٹی کے رہنما پیٹر میگیار نے ملک کے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھالیا۔
45 سالہ پیٹر میگیار نے گزشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کی جماعت نے 199 رکنی پارلیمنٹ میں 141 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی، جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر ہنگری کے وزیراعظم بن گئے۔
حلف برداری کی تقریب دارالحکومت بڈاپیسٹ میں واقع تاریخی پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ یورپی یونین کا جھنڈا 12 برس بعد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے اندر دوبارہ آویزاں کیا گیا، جسے نئی حکومت نے یورپ کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی علامت قرار دیا۔
پیٹر میگیار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہنگری اب تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اور ملک کو سیاسی و معاشی جمود سے نکالنے کے لیے بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نظام کی تبدیلی کے دروازے سے آگے بڑھیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت کو کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہوگا، جن میں یورپی یونین کے ساتھ خراب تعلقات کی بحالی، معیشت کی بہتری اور بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے پر قابو پانا شامل ہے۔
وکٹر اوربان کے دور میں ہنگری کے روس کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے جبکہ یورپی یونین کے ساتھ اختلافات بڑھتے گئے تھے۔ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی سے متعلق خدشات کے باعث یورپی یونین نے ہنگری کے تقریباً 20 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر رکھے ہیں، جنہیں نئی حکومت بحال کرانے کی کوشش کرے گی۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹر میگیار کے لیے سب سے بڑا امتحان سابق حکومت کے اثر و رسوخ کو ختم کرنا اور خود کو اوربان کی پالیسیوں سے مختلف ثابت کرنا ہوگا۔ اگرچہ میگیار نظریاتی طور پر دائیں بازو سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ان کی کامیابی کو ہنگری کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی تصور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹر میگیار 2024 سے پہلے ہنگری کی سیاست میں زیادہ معروف نہیں تھے، تاہم وکٹر اوربان کی جماعت فیدیز سے اختلافات کے بعد وہ تیزی سے عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026