جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
رام مندر میں چڑھاوا چوری پر دونوں ایوانوں میں ہنگامہ
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

رام مندر میں چڑھاوا چوری پر دونوں ایوانوں میں ہنگامہ

Awaz E Bihar•31 جولائی، 2026 کو 04:35 PM•35 ویوز•4 منٹ پڑھیں

راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے جمعہ کو رام مندر میں چڑھاوے کی چوری کے معاملے پر زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی اور عوامی اہمیت کے امور سے متعلق وقفہ صفر کی کارروائی نہیں چل سکی۔
چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کی جانب سے قانون سازی کے دستاویزات ایوان میں پیش کئے جانے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کرنی چاہی اپوزیشن کے ارکان نے زور زور سے بولنا شروع کر دیا۔ حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ انہوں نے رول 267 کے تحت کارروائی ملتوی کرنے کی تجویز کا نوٹس دیا ہے۔ چیئرمین نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ رول 267 کا کوئی نوٹس قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے اپوزیشن کے ارکان سے کہا کہ آپ کو دوسروں کی بات بھی سننی چاہیے۔ آپ ہمیشہ اپنی بات کہہ کر باہر چلے جاتے ہیں۔ ارکان کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر اٹھائے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ وقفہ صفر ہے اس میں پوائنٹ آف آرڈر نہیں اٹھایا جا سکتا۔ چیئرمین نے اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان وقفہ صفر کی کارروائی شروع کر دی۔ اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان ایک دو ارکان نے اپنے معاملات اٹھائے لیکن شور شرابے کی وجہ سے ان کی بات سنی نہیں جا سکی۔
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے اپوزیشن پر پارلیمنٹ میں سڑک چھاپ سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن آئین اور ایوان کی وقار کو مجروح کر کے انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ملک کے عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔ اپوزیشن ارکان چیئرمین کی نشست کے قریب آ کر مسلسل حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ چیئرمین نے ارکان سے پرامن رہنے اور ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی اپیل کی لیکن اس کا کوئی اثر نہ ہوتے دیکھ کر انہوں نے کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کے درمیان جمعہ کو وقفہ صفر نہیں ہو سکا اور ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھنے نیز پیدائش اور موت کی رجسٹریشن (ترمیمی) بل بغیر کسی بحث کے منظور کرانے کے بعد کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
اس سے پہلے، ایوان میں وقفہ سوالات بھی نہیں ہو سکا تھا۔ صبح 11 بجے کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان طلباء پر 20 جولائی کو دہلی میں کی گئی پولیس کارروائی کی جواب دہی طے کرنے اور اس کے لیے حکم دینے والے کا نام ظاہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کرنے لگے۔ سماج وادی پارٹی کے ارکان ایودھیا کے رام مندر میں چڑھاوے کی چوری کے خلاف شور شرابہ کر رہے تھے۔ اس سے اسپیکر اوم برلا نے کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی تھی۔ دوپہر 12 بجے کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر کانگریس اور ایس پی کے ارکان اپنے اپنے مطالبات پر پھر ہنگامہ کرنے لگے۔ کئی ارکان پلے کارڈز بھی لیے ہوئے تھے اور کچھ ارکان ایوان کے وسط میں آ کر شور شرابہ کر رہے تھے۔ ہنگامے کے درمیان ہی امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا نند رائے نے پیدائش اور موت کی رجسٹریشن (ترمیمی) بل، 2026 پیش کیا۔
پریزائیڈنگ افسر دلیپ سائکیا نے ہنگامہ کر رہے ارکان سے اپنی اپنی نشستوں پر جانے اور کارروائی چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی، لیکن شور شرابہ جاری رہا۔ اسی دوران، مسٹر سائکیا نے بل پر مسٹر رائے کو بل منظور کرنے کی تجویز پیش کرنے کو کہا۔ اس کے بعد مسٹر سائکیا نے بل پر ترمیمی تجویز دینے والے اور بل پر اپنی بات کہنے کے لیے اپنا نام دینے والے ارکان کا نام پکارا، لیکن کسی رکن نے ترمیم پیش نہیں کی۔
اس پر مسٹر سائکیا نے مسٹر رائے کو بل منظور کرنے کی تجویز پیش کرنے کی اجازت دی اور بل زبانی ووٹوں سے منظور ہو گیا۔ اس کے بعد مسٹر سائکیا نے دوبارہ ہنگامہ کر رہے ارکان سے شور شرابہ نہ کرنے اور کارروائی چلانے میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026