جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کئی وزراء اور وزرائے اعلیٰ نے قافلے کا حجم کم کر دیا
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

کئی وزراء اور وزرائے اعلیٰ نے قافلے کا حجم کم کر دیا

Awaz E Bihar•13 مئی، 2026 کو 05:46 PM•59 ویوز•7 منٹ پڑھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات اپنانے کے مطالبے کے بعد اب کئی مرکزی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور دیگر سینئر شخصیات نے اپنی سرکاری گاڑیوں کی تعداد میں کٹوتی کر دی ہے۔
حکومت کے اندر اخراجات کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی سمت میں ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے خود اپنے قافلے کے حجم میں کافی کمی کی ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ گاڑیوں کی تعداد میں یہ کٹوتی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) پروٹوکول کے تحت مقررہ ضروری حفاظتی انتظامات کو مکمل طور پر یقینی بناتے ہوئے ہی کی گئی ہے۔ عام طریقہ کار کے تحت، وزیر اعظم کے قافلے میں پائلٹ گاڑی، اسکارٹ گاڑیاں، وزیر اعظم کی مرکزی کار، ایک بیک اپ گاڑی، ایمبولینس و میڈیکل ایمرجنسی گاڑی اور ایک اعلیٰ تکنیکی مواصلاتی گاڑی شامل ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ بغیر کوئی نئی گاڑی خریدے، موجودہ بیڑے میں جہاں بھی ممکن ہو، الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح کی بنیاد پر شامل کیا جائے۔ وزیر اعظم نے اتوار کو عام شہریوں سے بھی ایندھن کی کھپت کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔
وزیر اعظم کی اس اپیل کا پورے ملک میں اثر دیکھا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے قافلے کی گاڑیوں کو کافی کم کر دیا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی ایندھن بچانے اور سرکاری اخراجات کم کرنے کی وزیر اعظم کی اپیل کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اپنے دو روزہ مہاراشٹر دورے کے دوران اپنے سرکاری قافلے کے حجم کو 50 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کی اپیل سے متاثر ہو کر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک مثالی پہل کی ہے۔ پروٹوکول کے تحت دستیاب اسکارٹ اور پائلٹ گاڑیوں کی حفاظتی سہولت ہونے کے باوجود، انہوں نے اپنی کار خود چلا کر سفر کیا۔
مدھیہ پردیش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے قافلے میں گاڑیوں کی تعداد "اگلے حکم تک" 13 سے گھٹا کر صرف آٹھ کر دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دوروں کے دوران نکلنے والی گاڑیوں کی ریلیوں پر بھی مکمل طور پر روک لگا دی گئی ہے۔ اسی سمت میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بھی سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ سکیورٹی اور دیگر سرکاری مقاصد کے لیے کسی بھی قسم کی غیر ضروری گاڑیوں کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے بدھ کو عوام سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز کردہ کفایت شعاری کی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ریاست میں اخراجات میں کٹوتی کے ان اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے جلد ہی ایک تفصیلی ایکشن پلان کا اعلان کیا جائے گا۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے بھی مغربی ایشیا کے حالات سے پیدا ہونے والے عالمی تیل کے بحران کے تئیں حساسیت دکھائی ہے۔ ملک گیر کفایت شعاری کی مہم کی اپیل پر فوری ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے اپنے نجی سکورٹی قافلے میں گاڑیوں کی تعداد کو آدھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی میں بی جے پی لیڈر ریکھا گپتا نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ وزراء، اراکین اسمبلی اور سینئر حکام اب ضرورت کے مطابق صرف کم از کم گاڑیوں کا ہی استعمال کریں گے اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کار پولنگ کو فعال طور پر فروغ دیں گے۔ مہاراشٹر حکومت نے فضول خرچی روکنے کے مقصد سے غیر ضروری فضائی سفر پر فوری پابندی لگا دی ہے۔ اب وزراء کو سرکاری طیارہ استعمال کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے لازمی طور پر پیشگی اجازت لینی ہوگی۔ خود وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اپنے قافلے کی گاڑیوں کی تعداد کو آدھا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وہیں، گجرات کے گورنر نے ایک باعث تحریک اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست کے اندر دوروں کے لیے ہیلی کاپٹر یا طیارے کے بجائے اب ٹرین اور بس جیسے عوامی ذرائع کا استعمال کریں گے۔ وزیر اعظم کی اپیل کے بعد اب بہار میں بھی وزیر اعلیٰ کے قافلے میں گاڑیوں کی تعداد کم کی جائے گی۔ ریاست کے وزراء، عوامی نمائندوں اور حکام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ پروگراموں میں بغیر کسی اضافی گاڑی کے شامل ہوں۔ اس کے ساتھ ہی، عام جنتا سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نجی گاڑیوں کے بجائے میٹرو، بس اور آٹو جیسے پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے انتظامی سطح پر وسائل کی بچت کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے اپنے ذاتی قافلے کے ساتھ ساتھ وزراء اور بیوروکریٹس کی گاڑیوں کی تعداد میں 50 فیصد کی کٹوتی کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ریاست میں ہفتے میں ایک دن 'نو وھیکل ڈے' منانے اور سرکاری میٹنگوں کو 50 فیصد تک آن لائن ذرائع سے منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام عوامی نمائندوں سے ہفتے میں کم از کم ایک دن پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے کی بھی خصوصی اپیل کی ہے۔
چھتیس گڑھ اسمبلی اسپیکر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کا احترام کرتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے اپنے سرکاری پروٹوکول قافلے سے چار گاڑیوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سمت میں وزیر اعلیٰ مسٹر سائے نے بھی واضح کیا ہے کہ ان کے سرکاری دوروں کے دوران اب کارکیڈ میں صرف انتہائی ضروری گاڑیوں کو ہی شامل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی، انہوں نے وزراء اور مختلف کارپوریشنوں کے عہدیداروں سے سرکاری وسائل اور گاڑیوں کے محتاط استعمال کا مطالبہ کیا ہے۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری نے اپنی سرکاری گاڑیوں کی تعداد کو آدھا کر دیا ہے اور صرف انتہائی ضروری ہونے پر ہی سرکاری سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے وزیر اعظم کی اپیل کا احترام کرتے ہوئے اپنے مجوزہ دورہ امریکہ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایندھن کی بچت کے پیغام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مدھیہ پردیش کے وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر خود ای اسکوٹر چلاتے نظر آئے، وہیں چھوٹے درجے کی صنعتوں کے کارپوریشن کے چیئرمین ستیندر بھوشن سنگھ نے سرکاری گاڑی ترک کر کے ای رکشہ سے سفر کرنا شروع کر دیا ہے۔ دہلی کے وزیر تعلیم آشیش سود بھی سرکاری کام کاج کے لیے میٹرو اور ای رکشہ کا سہارا لے رہے ہیں تاکہ معاشرے میں ایندھن کے تحفظ کا مثبت پیغام دیا جا سکے۔ چھتیس گڑھ حکومت نے بھی اس سمت میں اختراعی پہل کی ہے؛ کوا ردھا سمیت کئی اضلاع میں ایس پی اور دیگر پولیس حکام نے اپنی سرکاری گاڑیاں چھوڑ کر سائیکل سے دفتر جانا شروع کر دیا ہے۔
بہار کے اورنگ آباد ضلع میں وزیر اعظم کی اپیل کی ایک انوکھی مثال دیکھنے کو ملی، جہاں ڈسٹرکٹ جج راجیو رنجن کمار بدھ کی صبح سائیکل چلا کر عدالت پہنچے۔ ڈسٹرکٹ جج مسٹر کمار نے یہ قدم عالمی توانائی کے بحران اور امریکہ-ایران جنگ کی وجہ سے بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے درمیان پیٹرول اور ڈیزل بچانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کی حمایت میں اٹھایا ہے۔ یہ پہل عدلیہ کی جانب سے معاشرے میں ماحول اور وسائل کے تحفظ کے حوالے سے ایک قابل تحریک پیغام دیتی ہے۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026