جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بنگلہ دیش کی خاتون ٹیم کو شکست دے کر سری لنکا نے سیریز میں ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کی
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

بنگلہ دیش کی خاتون ٹیم کو شکست دے کر سری لنکا نے سیریز میں ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کی

Awaz E Bihar•30 اپریل، 2026 کو 05:56 PM•13 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ہرشیتا سمر وکرما (49) اور کپتان چماری اٹاپٹو (42) کی شاندار بلے بازی کے بعد امیشا دولانی (دو وکٹیں اور تین رن آؤٹ) کی بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا کی خاتون ٹیم نے جمعرات کو دوسرے ٹی-20 مقابلے میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
155 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کے لیے دلارا اختر اور جواریہ فردوس کی سلامی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 46 رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں دولانی نے دلارا اختر (23) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو پہلی کامیابی دلائی۔ 10ویں اوور میں جواریہ فردوس (29) بھی دولانی کے تعاون سے رن آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد 13ویں اوور میں کپتان نگار سلطانہ (سات) اور شوبھنا مستری (صفر) کو بھی دولانی نے رن آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو بیک فٹ پر پہنچا دیا۔ 18ویں اوور میں شورنا اختر (12) بھی دولانی کا شکار بنیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹ پر 133 رنز ہی بنا سکی اور مقابلہ 21 رنز سے ہار گئی۔ شرمین اختر نے 44 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔
اس سے پہلے، آج یہاں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 22 رنز کے اسکور پر حسینی پریرا (نو) کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئیں امیشا دولانی نے کپتان چماری اٹاپٹو کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 44 رنز جوڑے۔ 11ویں اوور میں ریتو مونی نے امیشا دولانی کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ امیشا دولانی نے 25 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔
14ویں اوور میں سلطانہ خاتون نے چماری اٹاپٹو کا شکار کر لیا۔ اتاپٹو نے 37 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ اننگز کی آخری گیند پر ہرشیتا سمر وکرما آؤٹ ہوئیں، انہوں نے 29 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں ناہیدہ اختر نے آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اووروں میں چار وکٹ پر 154 رنز کا اسکور بنایا۔ نیلکشیکا سلوا 22 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔ بنگلہ دیش کے لیے فریحہ تریشنا، ناہیدہ اختر، سلطانہ خاتون اور ریتو مونی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026