جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
شرائط پوری ہوں گی تو ہی آبنائے ہرمز کھلے گی: ایران
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

شرائط پوری ہوں گی تو ہی آبنائے ہرمز کھلے گی: ایران

Awaz E Bihar•13 ستمبر، 2026 کو 02:51 PM•10 ویوز•4 منٹ پڑھیں

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکہ کے سامنے سات شرائط رکھ دی ہیں، تاہم ان شرائط کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ شرائط ثالثوں کے ذریعے امریکہ تک پہنچائی ہیں۔ ایران نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ عمان کے ساتھ پیر کو طے پانے والے معاہدے کا آبنائے ہرمز کھولنے سے کوئی تعلق نہیں اور اس معاہدے کی بنیاد پر آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تہران پیر کو مسقط میں ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں انہیں نئے بحری راستے اور ٹرانزٹ کے انتظامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ایران اور عمان کے معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلے کا راستہ مکمل طور پر ایرانی آبی گزر گاہوں سے ہوگا، جبکہ خلیج فارس سے باہر نکلنے کا راستہ جزوی طور پر ایرانی حدود سے گزرے گا۔ یہ ٹرانزٹ ایرانی پروٹوکول کے تحت ہوگا۔
ایران کے مطابق جنوبی راستہ، جسے امریکہ کھولنے پر زور دے رہا ہے، بند رکھا جائے گا۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا فیصلہ پیش کردہ شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکہ کے سامنے سات شرائط رکھی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی 'تسنیم نے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات فراہم کیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ تہران پیر کے روز عمان میں عراق اور خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ اجلاس کرے گا۔ اس میں آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کے راستوں پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع نے تسنیم کو بتایا، "جب تک ایران کے اعلیٰ حکام کی طرف سے منظور شدہ ان سات شرائط کو پورا نہیں کیا جاتا، تب تک آبنائے ہرمز بند رہے گا۔"
تسنیم نے پہلے بتایا تھا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں اس آبی راستے کو کھولنے کی شق شامل نہیں تھی۔ معاہدے کے تحت دونوں فریقین نے آبنائے ہرمز میں داخلے اور خروج کے اہم راستوں کا کوآرڈی نیشن کیا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے بھی جوابی کارروائیاں کیں۔ جون کے وسط میں ایران اور امریکہ نے دشمنی کے خاتمے کے لیے ایک این او یو پر دستخط کیے تھے، لیکن بعد میں دونوں فریقین کے درمیان دوبارہ حملے شروع ہو گئے۔ فی الحال یہ تنازع حل نہیں ہو سکا ہے۔
تنازع بڑھنے کی وجہ سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت تقریباً مکمل طور پر رک گئی ہے۔ یہ عالمی مارکیٹ میں تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور مائع قدرتی گیس کی سپلائی کا اہم ترین راستہ ہے۔ اس کے نتیجے میں دنیا کے زیادہ تر ممالک میں ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکی جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز کے قریب آنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی امریکی بحری جہاز کی اس علاقے کی جانب پیش قدمی کا ایرانی فورسز کی جانب سے جواب دیا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کے نائب سیاسی کمانڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو چیلنج کیا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز واقعی امریکی کنٹرول میں ہے تو واشنگٹن اپنا کوئی جنگی جہاز اس کے 100 کلومیٹر کے اندر لاکر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی افواج جانتی ہیں کہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے والے کسی بھی بحری جہاز کو ایرانی فورسز کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں میں اس نوعیت کے واقعات پیش بھی آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے معاملے پر اپنی دفاعی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ آبی گزرگاہ عالمی تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے اور ایران، امریکہ کشیدگی کے باعث اس کی سکیورٹی اور بحری آمدورفت پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026