جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے طور پر طارق رحمان کی حلف برداری، 49 وزراء نے بھی حلف لیا
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے طور پر طارق رحمان کی حلف برداری، 49 وزراء نے بھی حلف لیا

Awaz E Bihar•17 فروری، 2026 کو 03:28 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے صدر اور 17 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے والے طارق رحمان نے منگل کے روز بنگلہ دیش کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ 49 دیگر اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی وزیر بنایا گیا ہے۔
صدر محمد شہاب الدین نے مسٹر طارق رحمان اور دیگر وزراء سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں ہندوستان کی جانب سے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے شرکت کی۔ ان کے ساتھ خارجہ سکریٹری وکرم مسری بھی موجود تھے۔ ملک میں 36 سال کے بعد کوئی مرد وزیر اعظم بنا ہے۔
کابینہ میں 25 وفاقی وزراء اور 24 وزرائے مملکت شامل کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزراء میں مرزا فخر الاسلام عالمگیر، امیر خسرو محمود چودھری، صلاح الدین احمد، اقبال حسن محمود، میجر (ریٹائرڈ) حافظ الدین احمد، ابو جعفر محمد زاہد حسین، ڈاکٹر خلیل الرحمن، افروزہ خانم ریتا اور نتائی رائے چودھری شامل ہیں۔
وزرائے مملکت کے طور پر حلف لینے والوں میں ایم رشید الزماں ملت، انندیا اسلام امت، محمد شریف العالم، شمع عبید اسلام، سلطان صلاح الدین ٹوکو، بیرسٹر قیصر کمال اور فرزانہ شرمین شامل ہیں۔
اس سے قبل ڈھاکہ کے ایئربیس پر بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے سکریٹری ڈاکٹر محمد نذر الاسلام، بنگلہ دیش میں ہندوستانی ہائی کمشنر پرنے ورما اور ہندوستان میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد ریاض حمید اللہ نے ہندوستانی وفد کا استقبال کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ جولائی 2025 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف بغاوت کے نتیجے میں حکومت کے خاتمے کے بعد محمد یونس عبوری حکومت کے مشیر کے طور پر ملک کی باگ ڈور سنبھال رہے تھے۔ جناب طارق رحمان گزشتہ دسمبر میں 17 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئے تھے۔ ان کی والدہ خالدہ ضیاء کئی برسوں تک ملک کی وزیر اعظم رہی تھیں۔ ان کا انتقال 30 دسمبر 2025 کو ہوا تھا۔ مسٹر یونس کی نگرانی میں تقریباً آٹھ ماہ تک جاری رہنے والے دورِ اقتدار کے بعد 12 فروری کو عام انتخابات ہوئے، جس میں بی این پی نے 299 میں سے 209 نشستیں جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
آج صبح کے وقت نومنتخب اراکینِ پارلیمان نے ڈھاکہ میں پارلیمنٹ کی عمارت میں حلف اٹھایا۔ چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے ان سے بنگلہ دیش سے وفاداری کا حلف لیا۔
رحمان 17 کروڑ آبادی والے ملک کی قیادت نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت سے سنبھالیں گے۔ یہ منتقلی 18 ماہ کے عبوری دور کا اختتام ہے، جو اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی تحریک کے بعد شروع ہوا تھا۔ اس تحریک کے نتیجے میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا اور ان کے 15 سالہ دورِ حکومت کا خاتمہ ہوا۔
طارق رحمان نے مہینوں جاری رہنے والے ہنگاموں کے بعد استحکام بحال کرنے اور ترقی کو دوبارہ زندہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان ہنگاموں نے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے گارمنٹ برآمد کنندہ اس ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مجروح کر دیا تھا۔ انہوں نے تمام جماعتوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ برسوں کی تلخ 'دشمنی کی وجہ سے تقسیم شدہ ملک میں' اتحاد قائم کریں۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026