مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
Awaz E Bihar••7 ویوز•2 منٹ پڑھیں
یرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے سر تسلیم خم کرنا نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ دشمن کے سامنے جھکنا ہماری تاریخ نہیں، سفارتی کوششوں کا واحد مقصد ایرانی مفادات کا دفاع کرنا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود بندرگاہوں کی غیر قانونی ناکہ بندی جاری ہے جو وعدہ خلافی ہے، قوم کے تعاون سے تمام مشکلات پر قابو پایا جائے گا۔ دوسری جانب، ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب پاکستان کو بھجوا دیا، جنگ کے خاتمے کیلیے تہران کا جواب اسلام آباد کو ارسال کیا گیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، تہران کے جواب میں جنگ کے خاتمے پر توجہ دی گئی ہے، خلیج سمیت آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب پاکستان کو بھجوا دیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ کےخاتمے کےلیے ایران کا جواب پاکستان کو ارسال کر دیا ہے امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستانی کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔