جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
او میکس اسٹیٹ اسٹیڈیم میں’’پنک اسٹینڈ‘‘ ہرمن پریت کورکے نام سے منسوب
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

او میکس اسٹیٹ اسٹیڈیم میں’’پنک اسٹینڈ‘‘ ہرمن پریت کورکے نام سے منسوب

Awaz E Bihar•25 مارچ، 2026 کو 04:13 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

ہندوستان کے ممتاز رئیل اسٹیٹ ڈویلپر او میکس نےدوارکا میں واقع اپنے پروجیکٹ 'دی او میکس اسٹیٹ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک مرکزی اسٹینڈ کا نام ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس اہم فیصلے کا اعلان پروجیکٹ کی سائٹ پر کیا گیا، جہاں ہرمن پریت کور کے علاوہ او میکس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر موہت گوئل اور بزنس ہیڈ اونیت سونی بھی موجود تھے۔
ہندستانی کرکٹ میں اپنی نوعیت کی اولین پہل کے تحت ہرمن پریت کور اسٹینڈ میں ایک مخصوص 'پنک اسٹینڈ شامل ہوگا، جو خاص طور پر خواتین اور خاندانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک خوبصورت جگہ ہوگی۔ او میکس کا مقصد اسٹیڈیم کو زیادہ جامع بنانا اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو لائیو کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ترغیب دینا ہے۔ اس تصور کو ہرمن پریت کور کے مشورے سے تیار کیا گیا ہے، جنہوں نے اسٹیڈیم کے اندر ایتھلیٹ دوست سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھی فراہم کیں۔
'ہرمن پریت کور اسٹینڈ، جسے 'پنک اسٹینڈ کے نام سے بھی جانا جائے گا، نارتھ (پویلین) لوئر باؤل میں واقع ہوگا اور اس میں کل 1,500 سے زیادہ نشستیں ہوں گی۔ یہ اسٹیڈیم کی بہترین نشستوں میں سے ہیں، جو میدان کا بالکل قریب سے اور اونچائی سے شاندار نظارہ فراہم کریں گی۔
اس موقع پر ہرمن پریت کور نے کہا، دی او میکس اسٹیٹ میں میرے نام پر ایک اسٹینڈ ہونا واقعی بہت خاص ہے۔ کرکٹ نے ان برسوں میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اور یہ اعزاز میرے اس سفر کو مزید بامعنی بناتا ہے۔ میں اس عزت افزائی کے لیے او میکس کی شکر گزار ہوں۔"انہوں نے مزید کہا، "مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ اسٹیڈیم کی منصوبہ بندی کے دوران مجھے شامل کیا گیا تاکہ اسے خواتین کے لیے زیادہ جامع بنایا جا سکے۔ خواتین کی کرکٹ کو اس طرح سے پہچان ملنا بہت خوش آئند ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ اسٹیڈیم کئی نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کے لیے راغب کرے گا۔"
یہ اسٹینڈ 30,000 تماشائیوں کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم کا حصہ ہے، جو 'دی او میکس اسٹیٹ کا مرکزی کشش ہے۔ یہ ایک مربوط اسپورٹس اور لائف اسٹائل ڈیسٹینیشن ہے، جو دوارکا سیکٹر 19 بی میں 50 ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں تقریباً 2,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
اس موقع پر او میکس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر موہت گوئل نے کہا، "ہرمن پریت کا سفر نظم و ضبط، مضبوطی اور قیادت کی ایک مثال ہے۔ 'دی او میکس اسٹیٹ میں ان کے نام پر ایک اسٹینڈ منسوب کرنا ان کے اس سفر کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ہندستان میں خواتین کے کھیلوں کی ترقی کو تسلیم کرنے کا ہمارا ایک طریقہ ہے۔ ہم نے انہیں ورلڈ کپ جیتنے سے پہلے ہی اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنایا تھا، کیونکہ ہم ان اقدار پر یقین رکھتے تھے جن کی وہ نمائندگی کرتی ہیں۔"
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، "انہی کے مشورے پر ہم خواتین کے لیے 1500 سے زائد نشستوں والا 'پنک اسٹینڈ' متعارف کروا رہے ہیں، تاکہ اسٹیڈیم سب کے لیے زیادہ جامع بن سکے۔ ہم نے خاتون ایتھلیٹس کے لیے ان سہولیات کے بارے میں بھی ان سے تجاویز لی ہیں جو ہندستانی اسٹیڈیموں میں اب بھی کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں جیسے خواتین کھلاڑیوں کے لیے علیحدہ اور مخصوص سہولیات۔ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم نے بینٹل اور دیگر عالمی مشیروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، تاکہ اسٹیڈیم، ہوٹل اور کمرشیل اسپیس کا ڈیزائن عالمی معیار کے مطابق ہو۔" موہت گوئل نے مستقبل کے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "درحقیقت، اس اسٹیڈیم کو ہندستان کی طویل مدتی خواہشات، جیسے اولمپکس، فیفا ٹورنامنٹس، پیرا اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز جیسے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔"
یہ پرجوش پروجیکٹ ہندستان کا پہلا '5-ان-1' ڈیسٹینیشن ہے، جس کا مقصد اسپورٹس، ریٹیل، ہاسپیٹلٹی، فوڈ اور سوشل اسپیس کو ایک ہی ماسٹر پلان کے تحت یکجا کرنا ہے۔ اس اسٹیڈیم کو دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے اشتراک سے تیار کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

More from کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کھیل

وراٹ و گل کی سنچری، ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا

27 ستمبر، 2026
ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
کھیل

ہندوستان نے جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

26 ستمبر، 2026
شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری  واحد ہندوستانی خاتون تقرر
کھیل

شاہین اخترکاایشیائی کھیلوں 2026 میں بحیثیتِ آفیشیٹنگ ریفری واحد ہندوستانی خاتون تقرر

9 ستمبر، 2026
فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘
کھیل

فٹبال کے جادوگر میسی نے بین الاقوامی فٹبال کو کہا الوداع‘

31 اگست، 2026
دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور
کھیل

دھرو جورل کی ناٹ آؤٹ سنچری، ہندوستان کا ہمالیائی اسکور

24 اگست، 2026
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

12 اگست، 2026