جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
صدر پیزیشکیان نے قوم سے خطاب میں کہا-انتقام لیناہمارا حق ہے
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

صدر پیزیشکیان نے قوم سے خطاب میں کہا-انتقام لیناہمارا حق ہے

Awaz E Bihar•2 مارچ، 2026 کو 10:23 AM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں سخت انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے خامنہ ای کی شہادت کو ’’مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ذمہ داروں سے بدلہ لینا ایران کا ’’جائز فریضہ اور حق‘‘ ہے۔
قوم سے اپنے پہلے خطاب میں، پیزشکیان نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کے ٹھکانوں پر ’’طاقتور حملے‘‘ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے خامنہ ای کو ’’شہید‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک ان کے نقش قدم پر آگے بڑھے گا۔
نئی لیڈر شپ کونسل کا اعلان
صدر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ عبوری دور کے دوران حکمرانی کی نگرانی کرنے والی ایک ’’نئی قیادت کی کونسل‘‘ نے اقتدار سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مساجد اور سڑکوں پر متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
ادھر، ایران نے خلیجی علاقے اور عراقی کردستان کے علاقوں میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملوں کا اعلان کیا۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا کہ مسلح افواج ان حملوں کے ذمہ داروں کو "ناقابل فراموش سبق" سکھائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ پیزشکیان 2024 میں اصلاح پسند امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے ستمبر 2024 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں ’’قومی اتحاد‘‘ اور ’ ’دنیا کے ساتھ تعمیری بات چیت‘‘ پر زور دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں چاہتا اور مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تیار ہے۔
تاہم اپنے پہلے خطاب میں ایرانی صدر کا موقف مکمل طور پر دفاعی اور انتقامی نظر آیا۔ خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور سپریم لیڈر کی موت کی خبروں کے درمیان، ایران نے واضح طور پر اشارہ دیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026