جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 ہندوستانی فوجیوں کے کردار کی یاد لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت کو مضبوط کرتی ہے
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

ہندوستانی فوجیوں کے کردار کی یاد لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت کو مضبوط کرتی ہے

Awaz E Bihar•21 مئی، 2026 کو 04:37 PM•26 ویوز•4 منٹ پڑھیں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور جنوبی کوریا کے سابق فوجیوں کے امور کے وزیر کوون اوہ-یول نے جمعرات کو سیول میں واقع امجنگاک پارک میں ہندوستانی جنگی یادگار کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ مسٹر سنگھ جنوبی کوریا کے دوروزہ دورے پر ہیں۔
وزارتِ دفاع نے بتایا کہ کوریائی جنگ کی 75ویں برسی کے موقع پر منعقدہ یادگاری پروگراموں کے تحت تعمیر کی گئی یہ یادگار ہندوستانی فوج کی 60 پیرا فیلڈ ایمبولینس اور کسٹوڈین فورس آف انڈیا کے ذریعے جنگ کے دوران دکھائی گئی شجاعت، قربانی اور انسانی خدمات کے لیے وقف ہے۔ دونوں وزراء نے یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور ان بہادر ہندوستانی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جن کی خدمات کو کوریا کے عوام آج بھی انتہائی احترام اور ممنونیت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کوریائی جزیرہ نما میں امن اور انسانی امداد کے لیے ہندوستان کے تعاون کی دیرینہ وراثت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ اور قربانیاں ہندوستان-جمہوریہ کوریا کی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط بنیاد ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں کے کردار کی یاد لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت کو مضبوط کرتی ہے اور دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی طرف نئے سرے سے توجہ مبذول کراتی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے انہوں نے کوریائی حکومت، خاص طور پر سابق فوجی امور کی وزارت کے ذریعے یادگار کے قیام میں دیے گئے تعاون اور سرپرستی کی تعریف کی۔ کوریا کے سابق فوجی امور کے وزیر نے کوریائی جنگ کے دوران ہندوستان کے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے ہندوستانی فوجیوں کی قربانی اور انسانی خدمات سے قائم ہونے والے پائیدار دوستانہ تعلقات کا اعتراف کیا۔ دونوں وزراء کے ذریعے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد کوریائی جنگ کے سابق فوجیوں کا احترام کرنا اور ان کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانا ہے۔ فوجیوں کی بے لوث قربانی کی یاد میں ایک یادگاری جریدہ بھی جاری کیا گیا۔
لیفٹیننٹ کرنل (ڈاکٹر) اے جی رنگراج، (مہاویر چکر) کی قیادت میں کام کرنے والی 60 پیرا فیلڈ ایمبولینس نے انتہائی مشکل اور گولہ باری کے حالات میں ہزاروں زخمی فوجیوں اور شہریوں کا علاج کر کے اپنی شاندار طبی خدمات اور لگن کے لیے وسیع پہچان حاصل کی۔ ان کی بے مثال بہادری اور انسانی نقطہ نظر کی وجہ سے کوریا کے زخمی فوجیوں اور شہریوں نے انہیں 'مرون اینجلس کا خطاب دیا تھا۔
ہندوستان نے جنگ بندی کے بعد کوریائی جنگ کے مرحلے میں بھی کسٹوڈین فورس آف انڈیا کے ذریعے اہم کردار نبھایا، جسے نیوٹرل نیشنز ریپیٹریشن کمیشن کے تحت ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل کے ایس تھمیا کی قیادت میں ہندوستان کی صدارت والے اس کمیشن کا قیام 1953 میں کوریائی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد جنگی قیدیوں کی انسانی بنیادوں پر واپسی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔
کسٹوڈین فورس آف انڈیا نے اس حساس اور پیچیدہ ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت، غیر جانبداری اور ہمدردی کے ساتھ نبھایا، جس کی وجہ سے کوریائی جزیرہ نما میں امن، مفاہمت اور انسانی اقدار میں اس کے تعاون کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل تھمیا کی شاندار قیادت اور سفارتی مہارت کوریائی جنگ کے دوران ہندوستان کے تعمیری اور امن پسند کردار کا مستقل علامت بنی ہوئی ہے۔
ہندوستانی جنگی یادگار اسی علاقے میں تعمیر کی گئی ہے، جہاں کسٹوڈین فورس آف انڈیا نے ستمبر 1954 میں 'ہند نگر' قائم کیا تھا، جس میں تقریباً 22,000 جنگی قیدیوں کو ان کی پرامن واپسی تک رکھا گیا تھا۔ یہ پروجیکٹ ہندوستان کی وزارتِ دفاع کے مالی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ اور پائیدار دوستی کے تئیں ہندوستان کے گہرے احترام کو ظاہر کرتا ہے۔
اس تقریب میں دونوں ممالک کے سینئر حکام، فوجی نمائندے، سابق فوجی، سفارتی برادری کے ارکان اور معزز مہمان موجود تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل (ڈاکٹر) اے جی رنگراج کی بھانجی محترمہ کلپنا پرساد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ کوریا کی سابق فوجی امور کی وزارت نے اس مہینے کو کرنل رنگراج کے احترام میں وقف کیا ہے۔
یہ یادگاری تقریب ہندوستان اور کوریا کی مشترکہ تاریخ کے ایک اہم لیکن نسبتاً کم معروف باب کو زندہ کرنے اور اسے خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک اہم کوشش تھی۔ کوریائی جنگ کے دوران ہندوستانی فوجیوں کا تعاون امن، انسانی امداد اور بین الاقوامی تعاون کے تئیں ہندوستان کے دیرینہ عزم کی ایک مضبوط علامت بنا ہوا ہے۔ ہندوستانی جنگی یادگار کے افتتاح کے ساتھ ہی وزیر دفاع نے ویتنام اور جنوبی کوریا کا اپنا چار روزہ دورہ مکمل کیا۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026