جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ نہیں پلٹ پائے گا : خامنہ ای
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ نہیں پلٹ پائے گا : خامنہ ای

Awaz E Bihar•17 فروری، 2026 کو 03:27 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ کا تختہ الٹنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور اگر اس نے ایسی کوشش کی تو 'دنیا کی طاقتور ترین فوج' کو بھی گہرے زخم برداشت کرنے پڑ سکتے ہیں۔مسٹر خامنہ ای نے منگل کے روز مشرقی آذربائیجان کے عوام کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا، "امریکی صدر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ 47 سال تک اسلامی جمہوریہ کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ہی لوگوں سے اس کا شکوہ کیا۔ یہ ایک اچھا اعترافِ جرم ہے۔ میں کہتا ہوں کہ آپ (ڈونلڈ ٹرمپ) بھی یہ نہیں کر پائیں گے۔"
مسٹر خامنہ ای کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں تختہ پلٹ بہترین چیز ہو سکتی ہے۔ مسٹر خامنہ ای نے امریکی صدر کے اس بیان کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی فوج دنیا میں سب سے طاقتور ہے۔
انہوں نے کہا، "دنیا کی طاقتور ترین فوج کو بھی کبھی ایسا زخم مل سکتا ہے کہ وہ اٹھ نہ سکے۔ وہ کہتے رہتے ہیں کہ ہم نے ایران کی طرف جنگی جہاز بھیج دیا ہے۔ جنگی جہاز خطرناک تو ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اس جنگی جہاز کو سمندر کی تہہ تک پہنچا سکتا ہے۔"
قابلِ ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ ایٹمی بات چیت کا دوسرا دور بھی منگل کو جاری رہا۔ اس دوران مسٹر خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کی دھمکیاں ایران کو قابو کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کے اقتدار پر قابض بدعنوان لیڈروں کے آگے نہیں جھکے گا۔
مسٹر خامنہ ای نے کہا، "وہ کہتے ہیں کہ ایٹمی توانائی پر بات چیت کرو، اور بات چیت کا نتیجہ یہ رہے گا کہ تمہارے پاس ایٹمی توانائی نہیں بچے گی۔ اگر بات چیت ہونی ہی ہے تو پہلے سے اس کا نتیجہ طے کر لینا غلط اور بے وقوفانہ ہے۔"
مسٹر خامنہ ای نے اسی خطاب میں کہا کہ ملک میں معاشی تنگی کے خلاف جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مارے گئے لوگوں کو شہید مانا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "خون بہا ہے۔ ہم غمزدہ ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ ہم بہنے والے خون کے لیے سوگوار ہیں۔"
واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے مظاہروں میں 3,117 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
مسٹر خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ مرنے والے تمام لوگ شہید کے زمرے میں نہیں آتے۔ ان میں سے کچھ بدعنوان عناصر اور اشتعال پھیلانے والے لوگ تھے، جبکہ باقیوں نے احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا تھا۔ انہوں نے مظاہروں میں مرنے والوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے مرنے والے شہداء کا دائرہ بڑا ہے، لیکن جن لوگوں نے دشمن سے پیسے اور ہتھیار لیے، وہ 'رنگ لیڈر' (سرغنہ) ہیں اور انہیں شہید نہیں مانا جا سکتا۔ مسٹر خامنہ ای نے 'بھٹکے ہوئے مظاہرین' کے لیے دعا کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی اور کہا کہ جنوری کے مظاہرے دشمن کی سازش تھے، نہ کہ کوئی داخلی تحریک۔
امریکی صدر کی دھمکیوں پر سپریم لیڈر کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر خامنہ ای نے کہا کہ سنا ہے کہ امریکی صدر کہتے ہیں کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔ بعض اوقات دنیا کی سب سے مضبوط فوج بھی ایسا طمانچہ کھاتی ہے کہ پھر اٹھ نہیں پاتی۔ وہ کہتے رہتے ہیں کہ ہم نے ایک بحری بیڑا ایران بھیجا۔ ٹھیک ہے، بحری بیڑا یقیناً ایک خطرناک ہتھیار ہے، لیکن بیڑے سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اسے سمندر کی تہہ میں غرق کرسکتا ہے۔
- اپنی ایک حالیہ تقریر میں امریکی صدر نے کہا کہ 47 سال سے امریکہ اسلامی جمہوریہ کو تباہ نہیں کر سکا۔ گویا انہوں نے اپنے لوگوں سے شکایت کی۔ 47 سال سے امریکہ اسلامی جمہوریہ کو تباہ نہیں کر سکا۔ یہ ایک اچھا اعتراف ہے۔ میں کہتا ہوں: "تم یہ بھی نہیں کر سکو گے۔"
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026