جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
امریکہ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا

Awaz E Bihar•13 جنوری، 2026 کو 02:37 PM•0 ویوز•5 منٹ پڑھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔
سوشل میڈیا ٹروتھ پر ایک پوسٹ میں مسٹر ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ فیصلہ "فوری طور پر" نافذ العمل ہوگا اور زور دیا کہ "حکم حتمی اوراس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ "یہ فیصلہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے کسی بھی ملک پر فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔ یہ حکم حتمی اور فیصلہ کن ہے۔"
مسٹر ٹرمپ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اگر ملک گیر احتجاج جاری رہا تو امریکہ ایران کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تہران نے مذاکرات کے لیے امریکا سے رابطہ کیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران مذاکرات چاہتا ہے، مسٹر ٹرمپ نے کہا، "ہاں، وہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کل بات کرنے کے لیے فون کیا، ایرانی رہنماؤں نے فون کیا۔ وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ امریکہ سے تھک چکے ہیں۔ ایران بات چیت چاہتا ہے۔" امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ حالانکہ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، لیکن زمینی حالات امریکہ کو مذاکرات سے پہلے ہی ایکشن لینے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا، ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے مسٹر ٹرمپ کے 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے فیصلے کو سراہا اور اسے ایرانی قیادت کو اقتصادی طور پر تنہا کرنے کی جانب ایک "زبردست موثر" قدم قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں، مسٹر گراہم نے لکھا، "مسٹر ٹرمپ، آج آپ کے اقدامات کے ذریعے اس حکومت کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں آپ کی فیصلہ کن قیادت بہت متاثر کن ہے۔ مظاہرین کی حمایت اور اس حکومت کو یہ واضح پیغام دینے کا آپ کا وعدہ کہ آپ قتل کو برداشت نہیں کریں گے، نے اس شدت پسند حکومت کے قیام کے بعد سے سب سے بڑی عوامی تحریک کو جنم دیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ایرانی حکومت تمام حدیں پار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اپنے ہی لوگوں کو مار رہے ہیں اور آپ کی قیادت کو نظر انداز کیا جارہا ہےْ اب فیصلہ کن فوجی کارروائی کا وقت ہے۔"
صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کا ہندوستان پر خاصا اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ ہندستان ایران کے ساتھ برآمدات اور درآمدات دونوں کے ذریعے اہم تجارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستان کو پہلے ہی امریکہ کو اپنی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے، جس میں سے 25 فیصد امریکہ کا ہندوستان سے روسی تیل کی خریداری سے تعلق ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ یوکرین جنگ کے لیے روس کی فنڈنگ میں معاون ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور ایران بڑے تجارتی شراکت دار ہیں اور حالیہ برسوں میں ہندوستان، ایران کے پانچ بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل رہا ہے۔
امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 646 ہو گئی ہے۔
شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت
واشنگٹن، 13 جنوری (یو این آئی) امریکہ نے اپنے شہریوں کو ایران فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں امریکہ کے ورچوئل سفارت خانے نے پیر کو اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں اور تشدد میں بدل سکتے ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری حکومت کی مدد کا انتظار نہ کریں اور فوری طور پر ایران چھوڑ دیں۔ سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیہ کے ذریعے ایران چھوڑ دیں اور ایسے انتظامات کریں جن میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ ہو۔ جو افراد ایران چھوڑنا نہیں چاہتے وہ کسی محفوظ جگہ پر گھر کے اندر رہیں۔ امریکی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہرے دن بدن بڑھ رہے ہیں۔
اور وہ پرتشدد ہو سکتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اوربہت سے زخمی ہوئے ہیں، روڈ بلاکس، پبلک ٹرانسپورٹ بند اور انٹرنیٹ کی بندش سے روز مرہ کی زندگی میں خلل پڑا ہے۔
امریکی شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اُن علاقوں کا سفر نہ کریں جہاں احتجاج ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ جاری بحران کی وجہ سے بہت سی ایئر لائنز نے کم از کم 16 جنوری تک ایران کے لیے پروازوں کو منسوخ یا معطل کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026