جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ روکا، سعودی ولی عہد کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ روکا، سعودی ولی عہد کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

Awaz E Bihar•2 اگست، 2026 کو 03:59 PM•9 ویوز•3 منٹ پڑھیں

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مدنظر انہوں نے ایران پر کیے جانے والے حملے کو منسوخ کر دیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے 'ٹروتھ سوشل' پر کہا کہ "دنیا کے مستقبل کے فائدے اور ایک کامیاب و خوشحال ایران کے لیے، میں نے حملہ منسوخ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے بشرطیکہ جلد ہی کوئی معاہدہ ہو سکے۔ اسرائیل بھی اس عزم میں میرے ساتھ ہے۔" اس سے پہلے، ہفتے کو مسٹر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر بات چیت کی تھی۔ معلومات رکھنے والے ذرائع کے حوالے سے 'ایکسیوس' نے بتایا کہ سعودی لیڈر نے ایران پر بڑے حملے کرنے کی امریکہ کی اسکیموں پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایک اور ذریعہ نے ایکسیوس کو بتایا کہ ولی عہد نے مسٹر ٹرمپ سے تناؤ کم کرنے اور ایران پر حملے سے بچنے کی اپیل کی تھی اور ایک اور اطللاع کے مطابق، آبنائے ہرمز کو پھر سے کھولنے پر رضامندی قائم کرنے کی کوشش میں قطر کے نمائندوں نے ہفتے کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور عمان کے نمائندوں کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی۔ خبروں کے مطابق، دونوں فریقین کے درمیان کچھ پیش رفت ہوئی ہے تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ کیا اس سے تناؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
پریس ٹی وی نے پہلے خبر دی تھی کہ مسٹر عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ال سعود سے فون پر بات کی تھی اور مغربی ایشیا کے ملکوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ ایران کے خلاف امریکی حملوں میں مدد کرتے ہیں، تو اس کے لیے وہ ذمہ دار ہوں گے۔ سی بی ایس نے پہلے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے توانائی کے ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں، جو اسی ہفتے ہو سکتا ہے۔
آٹھ جولائی کو ٹرمپ نے اعلان کیا کہ 18 جون کی رات ایران کے ساتھ ہوا جنگ بندی کا معاہدہ اب نافذ نہیں ہے۔ آٹھ جولائی کے بعد سے، امریکی فوج نے ایران پر کئی حملے کیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے خلاف تہران کے حملوں کے جواب میں کی گئی تھی۔ ایرانی فوج نے کئی مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں امریکی ٹھکانوں پر حملے کر کے جواب دیا۔ تہران نے واشنگٹن پر لڑائی روکنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی لگایا۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026