جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوان
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوان

Awaz E Bihar•23 جنوری، 2026 کو 02:33 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ "ترکیہ، ایران میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے"۔ ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر رجب طیب اردوعان نے بروز جمعرات اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، ایران میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے اور اپنے پڑوسیوں کے امن و استحکام کو اہمیت دیتا ہے۔ بیان میں صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ مذاکرات میں دونوں رہنما وں نے ایران کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی اور صدر اردوعان نے کہا ہے کہ بغیر کسی نئی کشیدگی کے مسائل کا حل ترکیہ کے بھی مفاد میں ہے۔
ایران حالیہ سالوں میں تاریخ کے بڑے ترین حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں سے دوچار ہے۔ مظاہروں کے دوران کئے گئے وسیع پیمانے کےسکیورٹی آپریشنوں کے بعد ایران کے دینی لیڈر علی خامنہ ای نے بروز ہفتہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان واقعات میں "چند ہزار" افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ بیان اموات کے بارے میں کسی ایرانی رہنما کی طرف سے کیا گیا پہلا کھُلا اعتراف تھا۔ بیان میں خامنہ ای نے امریکہ کو اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ابتدا میں اقتصادی مسائل کی وجہ سے شروع ہونے والے مظاہروں اور ہڑتالوں نے، 1979 کے انقلاب کے بعد سے ایران پر حاکم دینی قیادت کے خلاف، ایک بڑی عوامی تحریک کا روپ اختیار کر لیا ۔ 8 جنوری سے شروع ہو کر کئی روز جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ بدھ کو ایران کے وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن کو اب تک کی کھُلی ترین براہِ راست وارننگ دی اور کہا تھا کہ "اگر ہمیں دوبارہ حملے کا سامنا ہوا تو ہم پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کریں گے"۔ اسی روز ایرانی حکام کی طرف سے ہلاکتوں کے پہلے سرکاری اعداد و شمار جاری کئے گئے۔ ایران سرکاری ٹیلی ویژن کی بروز بدھ جاری کردہ خبر کے مطابق مظاہروں کے دوران کل 3,117 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026