جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
یوکرین کے حملے،روس نے ایندھن کی فروخت بند کر دی
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

یوکرین کے حملے،روس نے ایندھن کی فروخت بند کر دی

Awaz E Bihar•29 جون، 2026 کو 04:03 PM•9 ویوز•3 منٹ پڑھیں

روس نے یوکرینی ڈرون حملوں کی وجہ سے ریفائنری آپریشنز معطل ہونے کے بعد کئی خطوں میں ایندھن کی فروخت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جبکہ صدر ولادیمیر پوتن نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کو ایندھن کی 'کچھ کمی کا سامنا ہے۔ علاقائی گورنر ایگور کوبزیف نے کہا کہ موٹر ایندھن کی کمی کی وجہ سے ہائی الرٹ کی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور روس نیفت گیس اسٹیشنوں پر خریداری کی حد 50 لیٹر فی گاڑی ہے۔ انہوں نے روسی سوشل میڈیا 'میکس' پر لکھا کہ 'گاڑی کے ٹینک کے علاوہ کسی دوسری شہ میں ایندھن کی فروخت ممنوع ہے۔' روسی آئل ریفائنریوں پر حالیہ یوکرینی ڈرون حملوں کی وجہ سے کئی تنصیبات نے آپریشنز معطل کر دیے ہیں، جس کے باعث ماسکو کو گھریلو ایندھن کی مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً پابندیاں عائد کرنی پڑ رہی ہیں۔ یوکرین کے جنرل اسٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے روس کی 16 بڑی آئل ریفائنریوں اور ایندھن کے ٹرمینلز کو نشانہ بنایا ہے، جس سے ریفائننگ کی 30 فیصد سے زیادہ صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے اتوار کو کریملن کی طرف سے شائع کردہ ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ملک ایندھن کی کچھ کمی'کا شکار ہے۔ پیوتن نے کہا کہ اس وقت ہم کچھ کمی دیکھ رہے ہیں، لیکن یہ تشویشناک نہیں ہے۔' جزیرہ نما کریمیا کے حکام نے بھی اپنی لاجسٹکس اور تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملوں کے نتیجے میں ایندھن کی قلت اور بجلی کی بندش پر 'ہنگامی صورتحال' کا اعلان کیا ہے۔
یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے امکان پر بات کرتے ہوئے، پیوتن نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ واشنگٹن کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے تنازع پر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد امریکی مذاکرات کاروں کی ایک ٹیم ماسکو آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات جاری رکھنے اور تمام تفصیلات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تیار ہیں۔' دریں اثنا، علاقائی حکام نے بتایا کہ اتوار کو یوکرین کے جنوب مشرق اور شمال مشرق میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقائی گورنر ایوان فیڈوروف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ جنوب مشرقی شہر زاپوریژیا پر ہونے والے حملوں میں دو افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔ شمال مشرقی سرحدی علاقے خارکیف میں Zmiiv شہر پر میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو بچوں سمیت آٹھ زخمی ہوئے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026