جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
وجے کا پڈوچیری کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کے لیے سخت جدوجہد کرنے کا وعدہ
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

وجے کا پڈوچیری کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کے لیے سخت جدوجہد کرنے کا وعدہ

Awaz E Bihar•4 اپریل، 2026 کو 04:09 PM•11 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ٹی وی کے،کے بانی لیڈر اور اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے نے ہفتہ کے روز مرکز کے زیر انتظام علاقے (یونین ٹیریٹری) کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ پڈوچیری کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے سخت جدوجہد کریں گے، جہاں لیفٹیننٹ گورنر کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ اپریل 9 کے انتخابات کے لیے تھٹان چاوڑی میں انتخابی مہم کے دوران وعدہ کرتے ہوئے وجے نے عوام سے اپریل کے انتخابات میں اپنی پارٹی کو حکمرانی کا ایک موقع دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی برسرِ اقتدار آئی تو حکومت بننے کے چھ ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
وجے نے دیگر اہم وعدوں کا بھی اعلان کیا، جن میں زچگی کی امداد کے لیے 25,000 روپے کی فراہمی، حکومت کے تمام خالی آسامیوں کو پُر کرنا، کسانوں کے لیے 100 فیصد فصل بیمہ، ماہی گیروں کے لیے ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر سبسڈی، 25 لاکھ روپے کا میڈیکل انشورنس کور، خطِ غربت سے نیچے خاندانوں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی، پڈوچیری میں آرٹ اینڈ سائنس یونیورسٹی کا قیام شامل ہیں۔
اپوزیشن کانگریس-ڈی ایم کے کو "الجھا ہوا" اور حکمران اے آئی این آر سی-بی جے پی کو "مجبوری کا اتحاد" قرار دیتے ہوئے وجے نے اپنی پارٹی ٹی وی کے کے انتخابی نشان 'سیٹی' پر ووٹ مانگے۔ انہوں نے راشن کی دکانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے علاوہ تمام اشیاء برسوں پہلے بند کر دی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرخ کارڈ ہولڈرز کو 20 کلو اور زرد کارڈ ہولڈرز کو 10 کلو چاول دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سابقہ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں اس وقت کے لیفٹیننٹ گورنر نے مبینہ کرپشن کے بعد چاول کی سپلائی روک کر ڈی بی ٹی کا طریقہ اپنایا تھا۔ راشن کی دکانوں کا کرایہ ادا نہ ہونے کی وجہ سے چاول اسکولوں سے فراہم کیا گیا اور راشن شاپ کے ملازمین کو پانچ سال سے تنخواہ نہیں ملی۔ وجے نے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ یہ حقائق بیان کرتے ہیں تو برسرِ اقتدار لوگ کہتے ہیں کہ وہ حقائق جانے بغیر بول رہے ہیں، جبکہ یہ تمام معلومات اخباری ویب سائٹس پر موجود ہیں۔
عوام سے ٹوٹے ہوئے اور غیر موزوں اتحادوں کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے وجے نے کہا کہ اقلیتوں سمیت تمام لوگوں کو تحفظ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اقلیتوں کے بھیس میں موجود اتحاد یا اقلیتوں کے خلاف اتحاد پر بھروسہ نہ کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ''ٹی وی کے امیدواروں کو منتخب کریں جو عوام کے لیے کھڑے ہوں گے، یہ سوچ کر ووٹ دیں کہ آپ وجے کو ووٹ دے رہے ہیں، ٹی وی کے آپ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہمیشہ موجود رہے گی۔"
وجے نے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ پڑوسی ریاست تمل ناڈو میں 23 اپریل کے انتخابات کے بعد ٹی وی کے کی حکومت بنے گی اور وہ چاہتے ہیں کہ پڈوچیری میں بھی ویسی ہی حکومت قائم ہو۔
ٹی وی کے، کے بانی اور مشہور اداکار وجے نے ہفتہ کے روز پڈوچیری میں اپنی پارٹی کے 28 امیدواروں اور اتحادی ساتھی 'نیئم مکل کژگم (این ایم کے) کے دو امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلائی۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں اسمبلی انتخابات 9 اپریل کو ہونے والے ہیں۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026