جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کر دی
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کر دی

Awaz E Bihar•20 جولائی، 2026 کو 03:32 PM•4 ویوز•3 منٹ پڑھیں

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کر دیا۔حوثی فوجی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف فوری سمندری ناکہ بندی نافذ کر دی ہے۔ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعاء کے ہوائی اڈے پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام اس ظالمانہ محاصرے کو خاموشی سے برداشت نہیں کر سکتے، ہمیں جارحیت کا مقابلہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا تھا کہ یمن کے صنعا ایئرپورٹ کی مسلسل ناکہ بندی "ناقابل قبول ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، ناکہ بندی کے ساتھ ناکہ بندی کا جواب دینے اور ہر طرح کی کشیدگی کا جواب دیا جائے گا۔حوثیوں نے گذشتہ ہفتے صنعا کے ہوائی اڈے پر حملوں کا الزام سعودی عرب پر لگایا اور جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے حملوں پر پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک پاکستانی عہدیدار نے خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو میں بتایا ہماری اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت نے ایران کو اعلیٰ ترین سطح پر واضح کر دیا ہے سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر ہونے والا کوئی بھی حملہ پاکستان پرحملہ تصور ہو گا۔روئٹرز کا کہنا کہ ہے اس سے پہلے بھی پاکستان نے رواں سال سعودی عرب پر ایران کے حملوں پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں واقع ابہا ایئرپورٹ کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا تھا۔حملے کے بعد حوثی ملیشیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سعودی فضائی حدود استعمال کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان کے اس انتباہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیں۔رپورٹس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے یہ کارروائی یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز حوثیوں کے زیرِ انتظام صنعا ایئرپورٹ پر کیے گئے حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔دوسری جانب، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر ہونے والے اس بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے حوثی ملیشیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کا یہ دہشت گردانہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ خطے کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے، معصوم شہریوں اور اہم ترین شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026