جمعہ، 9 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
انڈیا اتحاد بکھرا ہوا ہے، ایس آئی آر پر اپوزیشن پھیلا رہی ہے غلط فہمی: بی جے پی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

انڈیا اتحاد بکھرا ہوا ہے، ایس آئی آر پر اپوزیشن پھیلا رہی ہے غلط فہمی: بی جے پی

Awaz E Bihar
•9 اکتوبر، 2026 کو 07:51 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 9 اکتوبر (اے بی این) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس اور انڈیا اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس نہ تو کوئی واضح پالیسی ہے اور نہ ہی بہار کی ترقی کے لیے کوئی ٹھوس ایجنڈا ہے۔ اس کے علاوہ خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے معاملے میں اپوزیشن جماعتیں غلط فہمیاں پھیلا رہی ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان نیرج کمار شرما نے کہا کہ کانگریس کی میٹنگیں صرف مظاہرے اور دکھاوے تک محدود رہ گئی ہیں، جبکہ نشستوں کی تقسیم اور قیادت کے سلسلے میں آپسی کھینچا تانی نے پورے انڈیا اتحاد کو منتشر کردیا ہے۔ انہوں نے خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس کی جانب سے پھیلائی جا رہی غلط فہمیوں کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن آئینی عمل پر سیاست کر رہی ہے۔
مسٹر شرما نے کہا کہ کانگریس کے پاس نہ تو کوئی واضح پالیسی باقی رہ گئی ہے اور نہ ہی ایسا تنظیمی ڈھانچہ ہے جو عوام کے درمیان مضبوطی سے کھڑا نظر آئے۔ اس کی میٹنگیں جائزے اور فیصلے کرنے کا پلیٹ فارم بننے کے بجائے مظاہرے اور دکھاوے کا ذریعہ بن گئی ہیں۔ یہی صورت حال پورے انڈیا اتحاد کی ہے، جہاں نشستوں کی تقسیم پر کھینچا تانی، قیادت کے تعلق سے تذبذب اور اتحادی جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اتحاد کے پاس نہ کوئی مشترکہ ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی مشترکہ عزم۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ اس کے برعکس قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگیں ٹھوس مقاصد کے ساتھ ہوتی ہیں۔ ان میں تنظیم کا جائزہ، آپسی تال میل اور عوامی مفاد سے جڑے فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ حکومت اور تنظیم دونوں سطحوں پر این ڈی اے کی اتحادی جماعتیں مل کر کام کرتی ہیں۔ بہار کو بھی اسی طرح کے اتحاد اور تال میل کی ضرورت ہے، تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر طریقے سے زمین پر اتارا جا سکے۔
بی جے پی لیڈر نے کانگریس کی اندرونی صورت حال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں آپسی اختلافات اتنے گہرے ہیں کہ کوئی بھی ایک دوسرے کی بات ماننے کو تیار نہیں ہے۔ پارٹی کے پاس مستقل قیادت اور واضح سمت کا فقدان ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کی قیادت کی صلاحیت پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ اعلیٰ قیادت میں عزم اور ہم آہنگی کی کمی کا اثر پوری تنظیم پر پڑتا ہے۔مسٹر شرما نے ایس آئی آر کے معاملے پر کہا کہ ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی کا مقصد ووٹر فہرست کو صاف اور تازہ ترین بنانا ہے، تاکہ اہل ووٹروں کے نام فہرست میں برقرار رہیں اور نااہل یا فرضی اندراجات کو ضابطوں کے مطابق ہٹایا جا سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس اس عمل کو لے کر لوگوں میں غلط فہمی اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق، ضابطوں کے تحت جاری آئینی عمل پر سوال اٹھا کر اپوزیشن صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) بہار میں ترقی، امن و قانون، روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے معاملات پر مل کر کام کر رہا ہے۔ اتحاد نے ان شعبوں میں تال میل کے ساتھ فیصلے کیے ہیں اور انہیں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے پر عوام کا اعتماد اسی اتحاد اور ترقی کے تئیں عہد بستگی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہار کو دکھاوے کی سیاست اور افواہوں پر مبنی اتحاد کے بجائے ایسی حکومت اور تنظیم کی ضرورت ہے جو مل جل کر کام کرے اور ریاست کی ترقی کو ترجیح دے۔ بی جے پی کے مطابق، این ڈی اے اسی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

زمین کے معاملات لٹکانے والے افسران کی خیر نہیں دلیپ جیسوال کا سخت انتباہ
بہار

زمین کے معاملات لٹکانے والے افسران کی خیر نہیں دلیپ جیسوال کا سخت انتباہ

9 اکتوبر، 2026
فرکا آبی معاہدے کی تجدید میں 2050 تک بہار کی آبی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے: سنجے جھا
بہار

فرکا آبی معاہدے کی تجدید میں 2050 تک بہار کی آبی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے: سنجے جھا

9 اکتوبر، 2026
کلاسیکی موسیقی ہماری شاندار ثقافتی روایت کا اہم حصہ ہے، اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ
بہار

کلاسیکی موسیقی ہماری شاندار ثقافتی روایت کا اہم حصہ ہے، اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ

9 اکتوبر، 2026
بہار میں صنعتی ترقی کا بڑا منصوبہ، پانچ لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف
بہار

بہار میں صنعتی ترقی کا بڑا منصوبہ، پانچ لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کا ہدف

8 اکتوبر، 2026
کسی تخلیق کے صنفی مزاج کو سمجھ کر ترجمے کا کام کیا جانا چاہیے:پروفیسر احمد بدر
بہار

کسی تخلیق کے صنفی مزاج کو سمجھ کر ترجمے کا کام کیا جانا چاہیے:پروفیسر احمد بدر

8 اکتوبر، 2026
 کسانوں کی زمین کا مناسب معاوضہ دیا جائے
بہار

کسانوں کی زمین کا مناسب معاوضہ دیا جائے

7 اکتوبر، 2026