جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

Awaz E Bihar
•1 اکتوبر، 2026 کو 06:08 PM•0 ویوز•5 منٹ پڑھیں

پٹنہ، یکم اکتوبر:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا ہے کہ بہار سرمایہ کاری کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ریاست میں صنعتوں کے فروغ کے لیے سڑک، بجلی، پانی سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے مضبوط کیا جا رہا ہے۔ حکومت کا مقصد ریاست میں سرمایہ کاری اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنا ہے، تاکہ روزگار کی تلاش میں لوگوں کی دوسری ریاستوں کی طرف نقل مکانی کم ہو۔تاج سٹی سینٹر، پٹنہ میں منعقدہ ’رائزنگ بہار انویسٹر سمٹ-2026‘ کا افتتاح وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، مرکزی وزیر برائے سڑک، ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ نتن گڈکری، صنعت کی وزیر شریسی سنگھ اور تعمیراتِ سڑک کے وزیر کمار شیلندر نے مشترکہ طور پر کیا۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے بہار میں سرمایہ کاری کی اپیل کی اور کہا کہ ریاستی حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی 14 کروڑ کی آبادی ایک بڑی مارکیٹ ہے، جسے بوجھ نہیں بلکہ معاشی طاقت کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بہار کے تاریخی و ثقافتی ورثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نالندہ، وکرم شیلا، مگدھ اور پاٹلی پتر کی شاندار تاریخ بہار کی شناخت ہے۔ بھگوان بدھ، بھگوان مہاویر اور گرو گووند سنگھ سے وابستہ تاریخی ورثہ بھی ریاست کی عظیم تہذیبی شناخت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار تاریخی طور پر علم، ثقافت اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے قیام کے لیے سڑک، بجلی اور پانی بنیادی ضرورت ہیں۔ ریاست میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو وسعت دی گئی ہے اور قومی شاہراہوں و ایکسپریس وے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔سمراٹ چودھری نے کہا کہ سال 2005 میں بہار میں بجلی کی دستیابی محض 500 میگاواٹ تھی، جو اب بڑھ کر 10 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ حکومت کا ہدف اگلے پانچ برسوں میں بجلی کی دستیابی کو 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچانا ہے۔ بجلی کی پیداوار، ترسیل اور فراہمی کی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سڑکوں کا نیٹ ورک بھی تقریباً 8 ہزار کلومیٹر سے بڑھ کر 1.5 لاکھ کلومیٹر تک پہنچ گیا ہے اور دیہی سڑکوں کی حالت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بہار کے سیلاب اور آبی انتظام کے مسئلے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیپال اور پڑوسی ریاستوں سے آنے والے پانی کے سبب ہر سال ریاست کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گنگا، کوسی اور گنڈک سمیت اہم ندیوں کے بہتر انتظام کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کوسی کے علاقے میں صنعتی کوریڈور، ٹاؤن شپ اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کے امکانات تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ آبی وسائل کے بہتر انتظام سے صنعت، زراعت اور سیاحت تینوں شعبوں کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔جنوبی بہار میں خشک سالی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت کے وقت گنگا کے پانی کو پینے اور آبپاشی کے لیے استعمال کرنے کی سمت میں بھی حکومت کام کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاست میں پہلی بار گاد پالیسی تیار کی گئی ہے۔ ندیوں سے نکالی جانے والی گاد اور مٹی کو سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا، جس سے تعمیراتی اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے زرعی فیڈروں کو شمسی توانائی سے جوڑنے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے کسانوں کو دن کے وقت وافر بجلی فراہم کرنے کے ساتھ بجلی پر سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں قائم صنعتوں کی تیار کردہ مصنوعات مقررہ معیار پر پوری اتریں گی تو سرکاری خریداری میں انہیں ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 25 فیصد مصنوعات خریدنے کی سمت میں کام کر رہی ہے اور صنعتوں کو اپنی مصنوعات کے لیے مارکیٹ دستیاب کرانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری خریداری کی پالیسی میں بھی ترمیم کی جا رہی ہے، تاکہ ریاست میں صنعتوں کو مزید سہولت حاصل ہو۔ ہوٹل، سیاحت اور ایکو ٹورزم کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ پٹنہ، گیا سمیت مختلف مقامات پر سیاحتی منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں روپ وے اور آبی ٹرانسپورٹ جیسے جدید منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پٹنہ سے گنگا کے اوپر سے سون پور کے بابا ہری ہر ناتھ مندر تک روپ وے منصوبے کے آغاز کی سمت میں پہل کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے، صنعت اور روزگار کے شعبوں کو فروغ دے کر بہار کو خوشحال بنانے کے لیے حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔ سرمایہ کار ریاست کی صلاحیت اور امکانات پر اعتماد کرتے ہوئے بہار میں سرمایہ کاری کریں۔
وزیر برائے سڑک، ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ نتن گڈکری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت میں بہار میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز، بہار کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کرے گا اور مرکز و ریاست کے باہمی تعاون سے سڑک اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026