جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•29 ستمبر، 2026 کو 06:13 PM•8 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 29 ستمبر:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا ہے کہ اگر سماج کے بچے مضبوط ہوں گے تو ریاست اور ملک بھی مضبوط ہوگا۔ حکومت کا مقصد ماں اور بچے دونوں کو صحت مند رکھنا، بچوں کو معیاری ابتدائی تعلیم اور مناسب غذائیت فراہم کرنا ہے۔ آنگن باڑی مراکز میں بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستفیدین اور مقامی لوگوں کی تجاویز کو اہمیت دی جا رہی ہے اور ضروری اصلاحات کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے منگل کو پھلواری شریف ہائی اسکول کے احاطے میں واقع آنگن باڑی مرکز نمبر 137 میں منعقدہ پروگرام میں ریاست گیر ’’آنگن کا ملن‘‘ پروگرام کا شمع روشن کرکے افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آنگن باڑی مرکز کے بچوں اور سیویکا سے بات چیت کرکے وہاں دستیاب سہولیات اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔بچوں سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے ان کی پڑھائی اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔ بچوں نے نظمیں پیش کرنے کے ساتھ اپنا تعارف بھی کرایا۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے درمیان مٹھائیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے محکمہ سماجی فلاح اور ڈائریکٹوریٹ آف انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ کنیا اتھان منصوبہ اور پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے مستفیدین کو علامتی چیک فراہم کیے۔ انہوں نے خواتین کی گود بھرائی کی رسم ادا کی اور بچوں کو پہلی بار اناج کھلایا۔ آنگن باڑی سیویکا، سہائیکا اور آشا دیدیوں کو توصیفی اسناد دے کر اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ مستفیدین میں غذائیت سے بھرپور کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ’’سپوشِت بچپن کی رسوئی‘‘ نامی کتابچے کا اجرا بھی کیا گیا۔
’’آنگن کا ملن‘‘ پروگرام کے دوران مختلف اسکیموں کے مستفیدین نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری اسکیموں کے تحت ملنے والی مالی امداد کو غذائیت، خوراک اور صحت سے متعلق ضروریات پوری کرنے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنگن باڑی مراکز میں ٹیکہ کاری، بچوں کے وزن اور قد کی باقاعدہ نگرانی اور غذائیت سے متعلق سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ایک مستفید نے آنگن باڑی مراکز میں بچوں کے لیے کھلونوں کی سہولت مزید بہتر بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’آپ تمام بہنوں کے آشیرواد سے حکومت بنی ہے اور حکومت آپ کے دروازے تک پہنچ کر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آنگن باڑی مراکز میں بچوں کو مزید بہتر سہولیات کیسے فراہم کی جائیں، اس سلسلے میں مستفیدین اور مقامی لوگ اپنی تجاویز حکومت تک پہنچائیں۔ حکومت ان تجاویز کی بنیاد پر ضروری اصلاحات کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ زچگی سے قبل اور بعد میں ماؤں اور بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔ جن آنگن باڑی مراکز کی اپنی عمارت نہیں ہے، وہاں عمارت کی تعمیر کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں تقریباً ایک لاکھ 15 ہزار آنگن باڑی سیویکا اور سہائیکا بچوں اور خاندانوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام آنگن باڑی مراکز میں بچوں کو باقاعدگی سے غذائیت سے بھرپور کھانا، پھل اور دودھ فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ضروری ہے کہ بچوں کو مستقل طور پر آنگن باڑی مراکز سے جوڑا جائے اور انہیں مناسب غذائیت فراہم کی جائے۔انہوں نے آنگن باڑی مراکز سے اپیل کی کہ گاؤں کے تمام چھوٹے بچوں کو مراکز سے جوڑنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام اہل مستفیدین کو فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچے۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ بجیندر پرساد یادو، وزیر سماجی فلاح ڈاکٹر شویتا گپتا، رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد، رکن اسمبلی شیام رجک، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، محکمہ سماجی فلاح کے سکریٹری ونود سنگھ گنجیال، محکمہ سماجی فلاح کی ڈائریکٹر ڈاکٹر پریتی، ضلع مجسٹریٹ کندن کمار، ایس ایس پی کارتیکیہ کے شرما سمیت دیگر سینئر افسران، آنگن باڑی سیویکا و سہائیکا، بچے اور ان کے سرپرست موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026